وزارت دفاع
وزیر دفاع نے کینیا میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی ۔ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کینیا کی وزارت دفاع کے پرنسپل سیکرٹری سے بات چیت کی
ممباسا میں کینیا نیول بیس ٹونگوے پر ایک نئے ریڈیولوجی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
27 SEP 2024 8:11PM by PIB Delhi
کینیا کی وزارت دفاع کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پیٹرک ماریرو کی دعوت پر 26 سے 27 ستمبر 2024 تک دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمانے نےکینیا کے سرکاری دورے پر ایک ہندوستانی وفد کی قیادت کی۔ وفد میں وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران شامل تھے۔
اپنے دورے کے پہلے دن، دفاع کےسکریٹری نے کینیا کی وزارت دفاع کے پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ ایک نتیجہ خیز اور اہم خصوصی تربیت، سمندری معلومات کے تبادلے، فوجی ادویات اور دفاعی صنعت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک نے بحر ہند کے خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں دونوں فریقوں نے بی اے ایچ اے آر آئی کو بھی یاد کیا، جو دوطرفہ بحری تعاون کی رہنمائی کے لیے مشترکہ وژن اسٹیٹمنٹ ہے۔ وژن اسٹیٹمنٹ دسمبر 2023 میں صدر ولیم روٹو کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران جاری کیا گیا تھا۔
سکریٹری دفاع نے کینیا کی وزارت دفاع کی کیبنٹ سکریٹری (وزیر دفاع) محترمہ روزلینڈا سوپن ٹویا سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو مبارکباد پیش کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کابینہ سکریٹری نے بھی وزیردفاع کو اپنی مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
27 ستمبر 2024 کو، سکریٹری دفاع نے ممباسا میں کینیا نیول بیس ٹونگوے کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ماریرو بھی موجود تھے۔ انہوں نے مشترکہ طور پر ایک نئے ریڈیولوجی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا، جو دوطرفہ دفاعی شراکت داری کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے ہندوستان اور کینیا کے درمیان دیرینہ، دوستانہ، قریبی اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ان تاریخی رشتوں پر بھی زور دیا جو صدیوں پر محیط ہیں، جن کی جڑیں تجارت، ہجرت اور ثقافتی تبادلے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ممباسا کے ٹونگوے نیول بیس پر کینیا نیوی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جان سنکالے کسوا نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ دورہ ہندوستان اور کینیا کے درمیان وقتاً فوقتاً ہونے والے اعلیٰ سطحی تبادلوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس سے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی امید ہے۔
************
ش ح۔ا م -
(U:576)
(Release ID: 2059686)
Visitor Counter : 43