کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان-میانمار مشترکہ تجارتی کمیٹی کی آٹھویں میٹنگ آج نئی دہلی میں منعقد

Posted On: 27 SEP 2024 7:02PM by PIB Delhi

ہندوستان - میانمار مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی ) کی آٹھویں میٹنگ کی آج نئی دہلی کے ونجیہ بھون میں ہندوستان نے میزبانی کی ۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستان کی تجارت وصنعت کی وزارت کے محکمہ تجارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سدھارتھ مہاجن اورمیانمار کے محکمہ تجارت کے ڈائریکٹر جنرل جناب مائنٹ تھورا نے کی۔ اجلاس میں اسٹیک ہولڈر وزارتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 

 

میٹنگ میں باہمی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر شپنگ، ٹیکسٹائل، صحت، انڈین فارماکوپیا، توانائی ، ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی، آئی سی ٹی، 5 جی ٹیلی کام اسٹیک اور ایم ایس ایم ای جیسے سیکٹر زکے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ بات چیت میں اس پربات بھی غور وخوض کیا گیا کہ یہ تعاون کس طرح طویل مدتی فوائد کا باعث بن سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کو باہمی شراکت اور تعاون کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے اپنے مقاصد کو زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

ہندوستان نے روپیہ-کیات تجارتی سیٹلمنٹ میکانزم کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا اور اس کے نفاذ کے بعد میانمار کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں دو طرفہ تجارت میں اضافے کی توقع ظاہر کی۔

میٹنگ نے آسیان-انڈیا ٹریڈ ان گڈز ایگریمنٹ (اے آئی ٹی آئی جی اے ) کے جائزے کو تیزی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ اسے آسان، باہمی طور پر فائدہ مند، صارف دوست بنایا جا سکے اور کاروبار کے لیے تجارتی سہولت فراہم کی جا سکے۔

میانمار آسیان کے اندر ہندوستان کا ساتواں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ 2023-24 میں کل دو طرفہ تجارت 1.75بلین امریکی ڈالر تھی۔

 

 

م ش

U.573

 



(Release ID: 2059683) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil