وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آیوش کی وزارت نے 100؍دنوں کے ہدف 10000؍کے مقابلے میں بزرگوں کے لیے 14000 سے زیادہ  صحت کیمپ کا انعقاد کیا: آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو


1005 آیوشمان آروگ مندروں نے 100؍دنوں میں این اے بی ایچ سرٹیفکیٹ حاصل کیے: پرتاپ راؤ جاددھو

Posted On: 27 SEP 2024 4:48PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش(آزادانہ چارج) جناب پرتاپراؤ جادھو نے آج ایک میڈیا بریفنگ میں آیوش کی وزارت میں پہلے 100؍دنوں میں اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ جناب جادھو نے کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں وزارت نے ادویات کے روایتی ہندوستانی نظام کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعاون کے میدان میں آیوش کو مضبوط بنانے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ وزارت نے آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (AB-PMJAY) کے تحت آیوش کے طریقہ علاج کو مین اسٹریم صحت خدمات میں شامل کرنے کے لیے آیورویدک پیکجوں کو شامل کرنے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ طلب کی ہے۔ اس کے تحت 170 پیکجز کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ضرورت کے مطابق اس تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 لاگت کے ڈھانچے کو حتمی شکل دینے اور پروگرام کے تحت آیوش علاج کے سستی ہونے کی ضمانت دینے کے لیے، ایک ‘اسٹریٹجک پرچیزنگ کمیٹی’ قائم کی گئی ہے۔ جناب  پرتاپراؤ جادھو نے زور دیا کہ ہندوستان کے ہر ایک شہری کی صحت اہم ہے اور اس کےمدنظر ہندوستان کے شہریوں کی ‘پراکرتی پریکشن’کے لیے ایک خصوصی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈفارہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس( این اے بی ایچ)سے موصولہ رپورٹ کے مطابق 1489 آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) کا جائزہ لیا جاچکا ہے اور ان میں سے 1005 آیوشمان آیورگ مندروں(آیوش) کو  آیوش انٹری لیول سرٹیفیکیشن(اے ای ایل سی) کے لیے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ یہ پہل قومی آیوش مشن کے تحت معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔

سکریٹری آیوش وی ڈی۔ راجیش کوٹیچا نے آیوش کے 100 دنوں کی حالیہ ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔

سو(100) دنوں میں آیوش کی اہم کامیابیاں:

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے ساتھ ڈونر (عطیہ دہندگان)کا معاہدہ

جنیوا میں واقع ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ کوارٹر میں 31 جولائی 2024 کو آیوش کی وزارت اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان عطیہ دہندگان کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ بین الاقوامی صحت کی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے اور عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں آیوش نظام کے انضمام کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ تعاون ایک مضبوط بنیاد کے ساتھ ثبوت پر مبنی روایتی ادویات کوفراہم کرانے کی کوشش کرتا ہے۔

2. طبی خصوصیات کے حامل  پودوں  پر ویتنام کے ساتھ مفاہمت نامہ

ہندوستان اور ویتنام نے یکم اگست 2024 کو طبی خصوصیات کے حامل پودوں میں تعاون پر مرتکز ایک مفاہمت  نامہ (ایم او یو) پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ عزت مآب  وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ان کے ویتنام کے ہم منصب کی  موجودگی میں کیا گیا جو کہ عالمی پیمانے پر روایتی ادویات کوفروغ دینے میں ایک بڑا قدم ہے۔  اس علاقے میں  وسائل ،معلومات اور تحقیق کے اشتراک کی حوصلہ افزائی کے لیے ویتنام کی روایتی میڈیسن ایڈمنسٹریشن اور ہندوستان کا نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ قریبی تعاون کریں گے۔

 

3.  آیور وید پر ملیشیا کے ساتھ تاریخی معاہدہ

ہندوستان اور ملیشیا نے آیوروید پر ایک معاہدے پر دستخط کرکے روایتی ادویات کو فروغ دینے کی سمت  میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ شراکت تحقیق، معلومات تبادلے اور آیوروید علاج کے طریقہ کار کی تخلیق کو فروغ دے گی۔ اس سے ہندوستان اور ملیشیا کے باہمی تعلقات کی ترقی میں ایک نیا باب کھلتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید اور یونیورسٹی ٹنکو عبدالرحمٰن(یو ٹی اے آر) میں مفاہمت نامے کے نتیجے کے طور پر یونیورسٹی ٹنکو اے عبدالرحمٰن(یو ٹی اے آر) میں ایک آیوروید چیئرکو فعال کیا گیا ہے۔

4.‘‘ون ہرب ، ون اسٹنڈرڈ’’(ایک جڑی، ایک معیار)اقدام کو فروغ دینا

6 اگست 2024 کو، فارماکوپیا کمیشن برائے انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی( پی سی آئی ایم اینڈ ایچ)اور انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی )نے معیار کو بہتر بنانے کے بڑے مقصد کے ساتھ ‘ایک جڑی، ایک معیار’  اقدامات  کے ایک تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔جڑی بوٹیوں سے متعلقہ دوائیوں معیاری بناکر اس اقدام کا مقصد پورے ہندوستان میں دواسازی کی افادیت اور حفاظت کو بڑھا نے کوشش کرتا ہے۔ صحت کے عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا اور روایتی ادویات پر اعتماد کو بڑھانا اس اقدام کے اہم اہداف ہیں۔

5. آیوش ادویات کے لیے خصوصی میڈیکل اسٹورز

آیوش ادویات تک آسان رسائی کی ضمانت دینے کے مقصد کے تحت  جناب پرتاپراؤ جادھو نے 26 اگست 2024 کو اعلان کیا کہ حکومت ہر تحصیل کی سطح پر خصوصی میڈیکل اسٹور کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مختلف قسم کی جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات تک رسائی ان اسٹورز کے ذریعے ممکن بنائی جائے گی اور شہری و دیہی دونوں علاقوں میں صحت عامہ کی دیکھ بھال کو بہتر بنایا جائے گا۔

6. 1489؍  آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) کا این اے بی ایچ جائزہ مکمل

نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز (این اے بی ایچ)سے موصولہ رپورٹ کے مطابق 1489 آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) کی جانچ مکمل ہو چکی ہے اور ان میں سے1005آیوش کو آیوش انٹری لیول سرٹیفیکیشن ( اے ای ایل سی)کے لیے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔یہ پہل قومی آیوش مشن کے تحت معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو یقینی بنانے میں ایک اہم پہل ہے۔

اہم مہمات اور اقدامات:

7.صحت مند ہندوستان کے لیے ‘‘ہر گھر آیور یوگ’’ مہم

‘ہر گھر آیور یوگ‘ پہل وزارت نے کمیونٹیوں میں آیوروید اور یوگا کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ شروع کی تھی۔ فٹ انڈیا اسکول سرٹیفیکیشن میں یوگا کو شامل کرنا ایک خاص بات ہے۔ ‘بھارت کا پرکرتی پریکشن’ ابھیان اس پہل کا مرکز ہے اور ملک بھر کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے لیے وسیع روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔

 

8. معمر  آبادی کے لیے آیوش کیمپ

 

آیوش کی وزارت نے 100 دنوں کی مدت کے اندر بزرگ شہریوں کے لیے 10,000 کیمپ منعقد کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس ہدف کو پورا کرتے ہوئے بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر رسائی کی کوشش میں ملک بھر میں 14,692 آیوش کیمپ لگائے گئے۔ ان کیمپوں میں مفت مشورے، علاج اور آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی کا استعمال کرتے ہوئے مجموعی صحت کے بارے میں رہنمائی پیش کی گئی۔

9.آیوش میں سینٹر آف ایکسیلنس

آئی آئی ایس سی بنگلور، آئی آئی ٹی دہلی، ٹی ایم سی ممبئی، اور جے این یو نئی دہلی جیسے باوقار اداروں کے ساتھ شراکت میں چھ نئے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیے گئے۔ یہ مراکز جنہیں 52.47 کروڑ روپے کی فنڈنگ ​​دی گئی ہے، روایتی ادویات کی تحقیق، تدریس اور صحت کی دیکھ بھال کی اختراع پر توجہ مرکوز کریں گے۔

 

10. اے بی ۔ پی ایم جے وائی میں آیوش پیکیجز کی شمولیت

وزارت نے آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی) کے تحت آیوش علاج کو مین اسٹریم  دھارے کی صحت کی دیکھ بھال میں شامل کرنے کے لیے آیورویدک پیکجوں کو شامل کرنے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ طلب کی ہے۔ لاگت کے ڈھانچے کو حتمی شکل دینے اور پروگرام کے تحت آیوش علاج کی سستی کی ضمانت دینے کے لیے، ایک اسٹریٹجک پرچیزنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

 

11. آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا مرحلہ II

( اے آئی آئی اے) نئی دہلی

اے آئی آئی اے فیز II آیورویدک تحقیق اور علاج کے لیے ایک جدید مرکز ہوگا۔ ایک 194 بستروں کا ہسپتال، ایک آیورویدک اسپورٹس میڈیسن کمپلیکس  اور پنچکرما علاج کے کمرے اس مرحلے کی سہولیات میں شامل ہیں۔ 289.05 کروڑ روپے کی کل لاگت سے یہ پروجیکٹ آیورویدک تحقیق اور تربیت کی صلاحیتوں کو بہت بہتر بنائے گا۔

 

12.نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، پنچکولہ، ہریانہ

ہریانہ کے پنچکولہ میں 294.91 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قومی آیورودیک انسٹی ٹیوٹ بنایا جارہا ہے۔یہ ادارہ 250 بستروں والے اسپتال اور آیورویدک میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور ڈاکٹریکٹ نصاب کے ساتھ اعلیٰ سطحی تعلیمی اور ریسرچ کی خدمات کے طور پر کام کرے گا۔

13.یوگا اور نیچروپیتھی پر تین مرکزی تحقیقی ادارے

اوڈیشہ، چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش میں تین مرکزی تحقیقی ادارے برائے یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی آر آئی وائی این) کے قیام کا ابتدائی عمل مکمل ہو چکا ہے۔

 

سوچھتا مہم:

سوچھتا ہی سیوا( ایس ایچ ایس) 2024 مہم

سوچھتا ہی سیو2024( ایس ایچ ایس) مہم جس میں صفائی مہم اور شہریوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور ایس بی ایم۔ گرامین اور ایس بی ایم۔شہری کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے ،میں وزارت  نے  فعال حصہ لیا  ہے۔

 

اہم جھلکیاں درج ذیل پر مشتمل ہیں:

سوچھتا میں جن بھاگیداری: عہد، مقابلوں اور شجرکاری مہم کے ذریعےعوامی اور انفرادی صفائی کی حوصلہ افزائی کرنا۔

میگا کلین لینس ڈرائیوز: یہ مہمات لوگوں کی بھیڑ بھاڑوالے علاقوں جیسے سڑکوں، ٹرین اسٹیشنوں اور پانی کے ذخائر کو صاف ستھرا اور جمالیاتی طور پر  پرکشش بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں ،جبکہ دھبوں کو ہٹانے پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔

 

*صفائی متر تحفظ شیور:

صحت اور بہبود کے کیمپ جو حفاظتی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں اور صفائی کے کارکنوں کو سرکاری فلاحی پروگراموں سے جوڑتے ہیں۔

 

UR-555

(ش ح۔  م ع ن۔ )

 



(Release ID: 2059668) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi