جل شکتی وزارت
مرکزی وزیر برائے جل شکتی ،جناب سی آر پاٹل جاری سوچھتا ہی سیوا 2024(ایس ایچ ایس)مہم کے تحت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے
ایس ایچ ایس 2024 کے تحت، چھتیس گڑھ نے اپنے دیہی علاقوں میں 29,951 'سوچھتا میں بھاگیداری' پروگرام، 2332 'صفائی مترا سرکشا شیور' اور 5,631 صفائی ہدف اکائیوں (سی ٹی یو) کی تبدیلی کا منصوبہ بنایا ہے
Posted On:
27 SEP 2024 6:09PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر، جناب سی آر پاٹل، کل چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں ضلع کا دورہ کریں گے، جہاں جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ اس دورے کا مقصد سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم-جی) کے تحت صفائی و ستھرائی کے مختلف اقدامات کی پیش رفت اور ان پر عمل درآمد کا مشاہدہ کرنا ہے، جبکہ جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کے تحت صفائی کی کوششوں کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
سالانہ پندرہ روزہ مہم، 2024 کے تھیم کے ساتھ 'سوبھاو سوچھتا، سنسکار سوچھتا'، سوچھ بھارت مشن کی 10ویں سالگرہ کی یاد منائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ ایس -2024 ، 17ستمبر کو شروع ہوا، اور گاندھی جینتی پر اختتام پذیر ہوگا۔یہ مہم پورے معاشرے کے ذریعہ پورے ہندوستان میں صفائی و ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے لیے طرز عمل میں تبدیلی اور کمیونٹی کی شرکت پر زور دیتی ہے۔
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، چھتیس گڑھ نے ریاست کے دیہی علاقوں میں 5,631 سی ٹی یو، 29,951 سوچھتا میں بھاگیداری پروگراموں اور 2332 صفائی مترا سرکشا شیویروں کا منصوبہ بنایا ہے۔ آج تک، چھتیس گڑھ نے 1.3 لاکھ رضاکاروں کے تعاون سے 2071 سی ٹی یو کو تبدیل کیا ہے اور 10.48 لاکھ شرکاء کی حمایت سے 8400 سوچھتا میں بھاگیداری پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔ صفائی مترا سرکشا شیویروں کے تحت 32,000 سے زیادہ صفائی کارکنوں نے صحت کیمپوں سے استفادہ کیا ہے اور 26,000 سے زیادہ صفائی کارکنوں نے پی پی ای کٹ حاصل کی ہیں۔ یہ تعداد ان جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جو مقامی برادریوں کو ان کے صفائی کے نظام کو اپنانے اور سوچھ بھارت مشن کے ذریعہ حاصل ہونے والے فوائد کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
دورے کے دوران، جل شکتی کے مرکزی وزیر ضلع کی کوششوں اور کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گے جس میں کئی سرگرمیوں کے ذریعہ پانی کے تحفظ اور صفائی وستھرائی کے پروگراموں کے اتحاد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ریاست، 33 اضلاع، 146 بلاک اور 19,463 دیہات پر مشتمل ہے، 67فیصد گاؤں کواو ڈی ایف پلس ماڈل قرار دیا گیا ہے اور 73فیصد گاؤں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات ہیں، جب کہ 94فیصد گاؤں میں مائع فضلہ کے ٹھکانے لگانے کے انتظامات ہیں۔
وزیرموصوف مشن جل رکھشا کا دورہ کریں گے جہاں وہ بارگا گاؤں میں ایک پرکولیشن ٹینک سائٹ پر پانی کے تحفظ کے اقدام کا مشاہدہ کریں گے، جس میں پانی کے مقامی ذرائع کے تحفظ اور بھرنے کی کوششوں کو دکھایا جائے گا۔ وہ ویسٹ ٹو آرٹ کے تحت فضلہ کے انتظام میں کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے ویسٹ میٹریل سے بنی اختراعی تنصیبات کو بھی دیکھیں گے، جو ایس ایچ ایس کے تحت ایک اہم سرگرمی ہے۔ اور ایس ایچ ایس کی صفائی کے اہداف کی اکائی (سی ٹی یو) کے تبدیلی کے نتائج کا مشاہدہ کریں گے ، جس میں 'پہلے اور بعد' کے مظاہرے شامل ہوں گے کہ ان اقدامات نے گاؤں پر کس طرح اثر ڈالا ہے۔ وزیر موصوف ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے تحت شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔
راج نندگاؤں اور ڈونگرگاؤں بلاکوں کو او ڈی ایف پلس ماڈل بلاک کے طور پر قرار دینا ایک اہم بات ہوگی، جس میں ضلع کی سمپورن سوچھتا کے تئیں عزم کو اجاگر کیا جائے گا، جس میں کچرے کے موثر انتظام کے تئیں ان کی وابستگی بھی شامل ہے۔ ابھی تک، چھتیس گڑھ نے 13,033 گاؤں میں کامیابی کے ساتھ او ڈی ایف پلس ماڈل کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور دسمبر 2024 تک تمام گاؤں کو او ڈی ایف پلس ماڈل بنانے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید برآں، جناب پاٹل املیڈیہ جی پی، بھرت پورہ تحصیل کے املیڈیہ گاؤں میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ڈبلیو ایم یو) کا دورہ کریں گے اور سوچھتا دیدیوں، مقامی صفائی کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کریں گے جو علاقے میں صفائی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک ثقافتی پروگرام اور نمائشیں جیسے اسکول کے بچوں کی جانب سے 'کباڑ سے جگاڑ' بھی منعقد کی جائے گی، جو صفائی کے تخلیقی حل میں کمیونٹی کی شمولیت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ دورہ کئی نئے اقدامات کے آغاز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جس میں فیکل سلج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایف ایس ٹی پی) کا افتتاح بھی شامل ہے۔
ایس ایچ ایس میں پیش رفت ریاستوں کی ان کوششوں کی عکاسی کرتی ہے کہ مقامی برادریوں کو ان کے صفائی کے نظام میں شامل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ایس بی ایم-جی کے پہلے مرحلہ میں حاصل ہونے والے فوائد کو برقرار رکھا جائے۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر کا یہ دورہ حکومت ہند کے پورے دیہی ہندوستان میں صفائی کے پیغام کو نافذ کرنے کے عزم کا ثبوت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سمپورن سوچھ بھارت کا وژن ایک مستقل حقیقت بن جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض(
562
(Release ID: 2059661)
Visitor Counter : 35