وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی ایشورنس نے اپنا 68واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 27 SEP 2024 6:07PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی ایشورنس (ڈی جی کیو اے) نے 27 ستمبر 2024 کو اپنا 68 واں یوم تاسیس منایا۔ یہ دن دفاعی ساز و سامان ، اسٹور اور آلات کے معیار کو یقینی بنانے کی جانب اپنے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ ڈی جی کیو اے نے ہندوستانی فوج کے سازوسامان کے لیے سخت  معیارات ترتیب دینے اور نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

'کاروبار کرنے میں آسانی' اور دفاع میں خود انحصار ہندوستان کے حصول کے لیے ایک بڑی اصلاحات میں،معیار کی یقین دہانی کے عمل اور تجربات کو تیز کرنے اور فیصلہ سازی کی تہوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ڈی جی کیو اے  کی  تنظیم نو کی جا رہی ہے۔ دوبارہ منظم ڈھانچہ تمام سطحوں پر مکمل آلات/ہتھیار پلیٹ فارم کے لیے سنگل پوائنٹ تکنیکی معاونت کو قابل بنائے گا اور مصنوعات پر مبنی معیارات کی یقین دہانی (کیو اے) میں یکسانیت کو بھی یقینی بنائے گا۔ ان اصلاحات کا مقصد ڈی جی کیو اے کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ روک تھام پر مبنی کیو اے  کی طرف بڑھ سکے اور روایتی معائنہ پر مبنی نظام سے خطرات کو کم کر سکے۔ ڈی جی کیو اے نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے آگے رہنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کیو اے کے  طریقہ کار کو نافذ کیا ہے۔

ایک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن پروموشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ شفاف طریقے سے پروف رینجز اور جانچ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ معیاری کیو اے عمل کے آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ مل کر یہ انتظام ڈی جی کیو اے کے ساتھ دفاعی صنعت کی مصروفیت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔ گھریلو نجی صنعتوں کو اب ڈی جی کیو اے کی پروف رینجز اور لیب ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ ممکن ہو گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(10)MMJG.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض(

561

 



(Release ID: 2059642) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil