امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے کی جانب سے سووچھتا ہی سیوا 2024 مہم جاری
Posted On:
27 SEP 2024 5:30PM by PIB Delhi
اس وقت جاری سووچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے دوران، حکومت ہند کے خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے اور اس کے پی ایس یوز / منسلک/ ماتحت دفاتر نے درج ذیل سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
کرشی بھون کے پارکنگ لاٹ اور کامن ایریا میں محکمہ کے ملازمین نے ’’ سوبھاؤ سووچھتا-سنسکار سووچھتا ‘‘ کے موضوع پر ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔ اپنی پرفارمنس کے دوران اداکاروں نے کھلے میں رفع حاجت، کوڑا کرکٹ، کوڑا کرکٹ کو الگ کرنے، فضلہ سے پاک اور چھوٹی عمر سے ہی بچوں میں اچھی عادتیں ڈالنے جیسے امور کو اٹھایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نہ صرف اپنے گھروں اور اطراف کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے بلکہ دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔
’’ ایک پیڑ ماں کے نام ‘ ‘ کے بینر تلے نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ، کانپور میں ٹرینی ایکسائز انسپکٹر کے ذریعہ شجرکاری مہم چلائی گئی۔
انڈین گرین اسٹوریج مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ہاپوڑ نے میری روز سٹی کنوینٹ جونیئر ہائی سکول میں ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔
ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے پلاسٹک ہٹاؤ پروگرام کا اہتمام کیا۔
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ( ایف سی آئی ) اور اس کے علاقائی دفاتر کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیاں-
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے صدر دفتر نے اپنے مایا پوری ڈپو میں ’’ ایک پیڑ ماں کے نام ‘‘ کے تحت شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔ اس بڑے پروگرام میں کارپوریشن کے سینئر افسران کے ساتھ ایف سی آئی کی سی ایم ڈی محترمہ ونیتا رتن شرما نے شرکت کی۔
نئی دلّی کے کناٹ پلیس کے سنٹرل پارک میں ایف سی آئی صدر دفتر کے ملازمین کی طرف سے صفائی ستھرائی مہم کا انعقاد کیا گیا ، دریں اثناء علاقائی دفتر دلّی کے افسروں اور اہلکاروں نے اسکوپ مینار عمارت کے قریب واقع عوامی ورزش کے علاقے (جمنیزیم) کی صفائی ستھرائی کی پہل کی تاکہ صاف ماحول کے ان کے عزم کو پورا کیا جا سکے۔
زونل آفس ( مشرق ) کولکاتہ نے ایلورا اپارٹمنٹ میں اپنے رہائشی کوارٹرز میں ایک صاف ستھرا، صحت مند ماحول پیدا کرنے اور روزمرہ کی زندگی میں حفظان صحت/صفائی ستھرائی کی اہمیت کو تقویت دینے کے لیے صفائی کی مہم چلائی۔
صفائی متر سُرکشا شِور ، (سووچھتا ہی سیوا) پہل کے ایک حصے کے طور پر، زونل آفس جنوبی چنئی نے ایک جامع میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ، جس میں دفتر کے تمام ملازمین بشمول صفائی متر شامل تھے۔ یہ کیمپ ایم جی ایم ہیلتھ کیئر، چنئی کے تعاون سے منعقد کیا گیا اور اس میں صحت کی اہم خدمات فراہم کی گئیں۔
علاقائی دفتر شملہ کی جانب سے ایک خصوصی صفائی ستھرائی مہم کا انعقاد کیا گیا ، جس میں تمام افسران اور ملازمین نے مل کر قریبی پارک کی صفائی کی۔
علاقائی دفتر احمد آباد کے افسروں اور ملازمین نے امول باغ پارک میں صفائی مہم چلائی۔
ڈویژنل آفس، ویلور نے ڈپو کے احاطے کے اندر صفائی مہم کا اہتمام کیا (سمپورنا سووچھتا)
پہلے بعد میں
ڈویژنل آفس چنئی نے سمپورنا سووچھتا اور سووچھتا لکشیت اکائی کے تحت قریبی پارک میں ایک خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا اور عوام میں سووچھ بھارت کا پیغام دیا۔
سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن اور اس کے مختلف علاقائی دفاتر کے ذریعے شروع کی گئی سرگرمیاں
علاقائی دفتر دلّی نے گورنمنٹ ٹیلنٹ کارپوریشن اسکول میں ایک مقابلہ کے ذریعے بچوں میں صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صفائی بیداری مہم کا انعقاد کیا اور سی ڈبلیو سی کاشی پور میں ایک شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔
علاقائی دفتر ، چنڈی گڑھ نے صفائی ستھرائی کی اہمیت کو سمجھانے کے لیے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں طلباء کے لیے ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔
سمپورنا سووچھتا کے تحت کوچی ریجن کے مختلف گوداموں کی طرف سے کئی صفائی ٹارگٹ یونٹوں میں صفائی مہم چلائی گئی۔
سووچھ بھارت مشن 2024 کے تحت، سی ڈبلیو سی کے گودام مینیجروں نے ناگور، باراں اور دیولی میں منتخب گندے مقامات پر صفائی مہم کو کامیابی سے انجام دیا۔
عکاقائی دفتر احمد آباد اور گوداموں کے ذریعہ اربن ہیلتھ سنٹر اور مختلف عوامی مقامات پر صفائی کی پہل کی گئی۔
علاقائی دفتر، لکھنؤ نے گرام پنچایت کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی، گرام پنچایت پُنربھوگرانٹ میں سینٹرل گودام گولا کی طرف سے ایک صفائی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کسانوں میں ہینڈ واش اور تولیے تقسیم کیے گئے اور انہیں صفائی ستھرائی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
علاقائی دفتر، کولکاتہ نے کئی مقامات پر صفائی کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
یہ پروگرام محکمہ اور اس کے پی ایس یوز / منسلک/ ماتحت دفاتر کی طرف سے مستقبل کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
*****
) ش ح – ع و - ع ا )
U.No. 559
(Release ID: 2059620)
Visitor Counter : 35