بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ایک نئے بھارت کے لیے ‘یووا شکتی، ناری شکتی، دیش بھکتی’ کی مضبوط ہم آہنگی: جناب سربانند سونووال
بندرگاہوں ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے طلباء برادری سے پائیداری اور انسانیت کی اقدار پر مبنی مستقبل کے معاشرے کی تعمیر پر زور دیا۔
طلباء کو اس نئے بھارت میں حاصل ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے خصوصی مہارتوں کے ساتھ خود کو قابل بنانا چاہیے: جناب سونووال
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آسام یونیورسٹی کے سالانہ فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
Posted On:
26 SEP 2024 7:00PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ‘یووا شکتی’، ‘ناری شکتی’ اور‘دیش بھکتی’ کی مضبوط ہم آہنگی پر زور دیا کیونکہ ملک ایک نیا بھارت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وزیر موصوف آسام یونیورسٹی کے سالانہ فیسٹیول میں طلباء سے بات چیت کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر نے طلباء سے بھی زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائیں جو ہندوستان کے سمندری شعبے سمیت متعدد شعبوں میں پیدا ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہاکہ ‘‘خوشی اور مسرت کے اس ماحول میں آپ کے ساتھ آنا یہ ایک شاندار موقع ہے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے دعوت دی اور مجھے اپنے جشن کا حصہ بنایا۔ یہ نوجوانوں کی طاقت، جوش اور عزم ہے جو ہمارے ملک کی شاندار اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جیسے جیسے ہندوستان نام کے اعتبار سے اور مالی اعتبار سے ترقی کرتا جارہا ہے ہمارے ہاتھ میں ایک زبردست موقع ہے۔ دنیا ہندوستان کی طرف بہت وعدوں کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ لیکن اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیےہمیں ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں بامعنی شراکت پیش کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا، تربیت دینا اور اپنی صلاحیتوں کوسنوارناہوگا۔’’
‘‘ہمارا شمال مشرق، ایک زمین سے گھرا خطہ ہے لیکن ہمارے پاس آبی ذخائر کا ایک بہت بڑا پیچیدہ اور شاندار جال ہے۔ ہماری وزارت ان کو بحال کرنے اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جو تجارت اور کامرس کے مقصد کے لیے قابل قدربنانے کے لیے کارآمد ثابت ہو گی، بالآخر اس سےاقتصادی ترقی کا ایک نیا افق کھلے گا۔ حال ہی میں دنیا کے مقبول ترین رہنما اور ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے مہاراشٹر میں ودھاون بندرگاہ کا سنگ بنیاد رکھا، جو ہندوستان کی13ویں بڑی بندرگاہ ہے۔ ترقی اور پوسٹ آپریشنز کے دوران اس بندرگاہ میں بڑی تعداد میں قابل اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔ میں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام طلباء برادری سے سمندری شعبے میں کیریئر کے متعدد متبادل پر غور کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں جو نہ صرف آپ کو ایک اچھی ملازمت فراہم کرتا ہے بلکہ آپ کو نئے چیلنج سے نمٹنے اور ملک کی دولت کی تخلیق میں اپنا حصہ ڈالنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔
میٹنگ میں سلچر کے ایم پی پریمل شکلابیدیہ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر،یونیورسٹی کے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
********
ش ح۔ ف ا ۔اش ق
(U: 527)
(Release ID: 2059361)
Visitor Counter : 36