جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے اڈیشہ کا دورہ کیا اور ریاست میں جاری سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
Posted On:
26 SEP 2024 6:38PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج اڈیشہ کا دورہ کیا اور جاری سوچھتا ہی سیوا 2024مہم کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان کا دورہ، صفائی ستھرائی ، کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف )پلس ماڈل کے اعلان اور کوڑے کے انتظام کے بہتر نظام میں ریاست کی کارکردگی کا جائزہ لینے پر مرکوز تھا۔
یہ دورہ سوآنڈو گاؤں سے شروع ہوا، جو اڈیشہ کے ایک مشہور سماجی مصلح اتکلمنی پنڈت گوپ بندھو داس کی جائے پیدائش ہے، جہاں انہوں نے ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اتکلمنی میموریل میوزیم کے دورے کے بعد بدیہ دھر پور گاؤں میں بحث و مباحثے کی میٹنگوں میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے انفرادی گھریلو بیت الخلا (آئی ایچ ایچ ایل ) پروگرام کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کی اورسووچھ بھارت مشن (گرامین ) کے تحت بنائے گئے مختلف صفائی کے املاک کا جائزہ لیا۔
بیررام چندر پور جی پی میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اڈیشہ میں جاری سوچھتا ہی سیوا سرگرمیوں میں حصہ لینا اجتماعی کارروائی اور مشغولیت کی طاقت کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے سوچھ بھارت مشن کے تحت اوڈیشہ کی متاثرکرنے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی، جو بیت الخلا تک رسائی کے لیے 12فیصد سے 100فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں،سوچھ بھارت مشن اپنے 10 ویں سال میں کمیونٹیوں کو اپنے آس پاس کی ملکیت لینے کی ترغیب دے رہا ہے۔
جناب پاٹل نے کہا کہ یہ مشن اب بھی ایک قومی ترجیح ہے، خواتین کی صحت اور عزت کا تحفظ ہے، جو پہلے بیت الخلاء تک رسائی کے بغیر تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریا سے ہونے والی اموات اور بونے پن کے معاملوں کو کم کرنے اور بچوں کی اموات کو روکنے میں صفائی ستھرائی کے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے کافی تحقیق موجود ہے۔ وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ سوچھتا ہی سیوا، ایک عوامی مہم ہے، اور 'ایک پیڑماں کے نام' جیسے اقدامات اور لوگوں اور برادریوں کے کام کے ذریعے ملک نہ صرف گذشتہ دہائی کےفوائد کو برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے سوچھتا کی روایت کی تعمیر کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے سوچھ بھارت مشن –گرامین کے تحت اڈیشہ کی جاری پیش رفت کا جائزہ لیا، جہاں 66 فیصد دیہات کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک پلس ماڈل گاؤں قرار دیا گیا ہے اور 91فیصد گاؤں میں گرے واٹر مینجمنٹ کے انتظامات ہیں اور 71 فیصد گاؤں میں ٹھوس فضلہ مینجمنٹ کے انتظامات ہیں۔
یہ دورہ ،جاری سوچھتا ہی سیوا2024 مہم کے پس منظر میں ہے، جس میں اڈیشہ کے تمام 314 بلاکس میں بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی جا رہی ہے۔ یہ مہم 17 ستمبر سے 1 اکتوبر تک جاری ہے، جس کا اختتام گاندھی جینتی پر ہوگا، جو سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ کی یاد میں ہے۔
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، اڈیشہ نے اپنے دیہی علاقوں میں 25,376 تقاریب، 2003 صفائی ٹارگیٹ یونٹس (سی ٹی یو) اور 314 صفائی متر سورکشا شیور کی تبدیلی کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان میں سے 11,799 تقاریب پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں جس میں اب تک 20.7 لاکھ لوگوں کی شرکت ہو چکی ہے۔ یہ تعداد ان جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جو مقامی برادریوں کو ان کے صفائی کے نظام کی ملکیت لینے اور سوچھ بھارت مشن کے ذریعے حاصل ہونے والے فوائد کو برقرار رکھنے میں شامل کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
جل شکتی کے مرکزی وزیر کا دورہ پورے دیہی ہندوستان میں صفائی کے پیغام کو چلانے اور سمپورن سوچھ بھارت کے وژن کو ایک مستقل حقیقت بننے کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔
****
ش ح۔ ف خ
(U.No: 512)
(Release ID: 2059289)
Visitor Counter : 33