ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور بھارتی ریلوے میں زیر التواء حوالہ جات کے نپٹارے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کی تیاری کر رہا ہے
وزارت ریلوے نے اپنے تمام زونوں اور ہر دفاتر کو خصوصی مہم میں حصہ لینے کی ہدایت دی ہے
Posted On:
26 SEP 2024 7:32PM by PIB Delhi
محکمہ برائے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے زیراہتمام ریلوے کی وزارت خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کی کامیابی کی بنیاد پر، اس اقدام کا مقصد صفائی کو مزید فروغ دینا اور سرکاری دفاتر کے اندر التواء کو کم کرنا ہے۔
مہم کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا گیا ہے یعنی تیاری کا مرحلہ 13.09.2024 سے 30.09.2024 تک مکمل کیا جائے گا اور اگلے مرحلے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تمام 17 زونل ریلوے اور 70 ڈیوژنل دفاتر، 10 پی ایس یوز، 9 پی یوز اور 9 مرکزی تربیتی اداروں کو مہم میں حصہ لینے کے لیے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
مہم کو کامیاب طریقے سے نافذ کرنے کی تیاریوں کا سیکرٹری، ریلوے بورڈ اور ریلوے بورڈ کے دیگر سینئر افسران باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہیں۔ اس مہم کو انجام دینے کے لیے، پورے ہندوستانی ریلوے میں 150 سے زیادہ نوڈل افسران مقرر کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ پر ایک گروپ بنایا گیا ہے جس میں ریلوے کے تمام یونٹس کے نوڈل افسران شامل ہیں تاکہ تیز رفتار رابطہ کیا جاسکے۔
چونکہ مہم کا تیاری کا مرحلہ 13.09.2024 سے شروع ہو چکا ہے، مہم کے مختلف پیرامیٹرز یعنی زیر التواء حوالہ جات ، فائلوں کا جائزہ، صفائی مہم کے مقامات اور ریلوے کے تمام یونٹس میں اسکریپ کو ٹھکانے لگانے، کے تحت اہداف مقرر کیے جا رہے ہیں ۔
ریلوے کی وزارت سوچھتا کو معمول کی مشق بنانے کے لیے وقف ہے اور حوالہ جات کو فوری طور پر نمٹانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کا مقصد خصوصی مہم 4.0 کو ایک بہت بڑی کامیابی بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے تیاری کے مرحلے کے دوران جن اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے حصول کے لیے مخلصانہ اور سرشار کوششیں کی جائیں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:517
(Release ID: 2059255)
Visitor Counter : 30