مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے بھارت 6 جی الائنس کے ساتھ میٹنگ کی
ہندوستان کے گھریلو 6 جی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی
"وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، ہندوستان سست ٹیکنالوجی اپنانے والے سے ایک لیڈر میں تبدیل ہو گیا ہے۔" جناب سندھیا
"ہم پالیسی فریم ورک، تحقیقی فنڈنگ، اور جانچ اور اختراع کے لیے مختص اسپیکٹرم کے ذریعہ ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں": جناب سندھیا
بی 6 جی اے کے 7 ورکنگ گروپس نے 6 جی کے لیے 7 اہم پہلوؤں پر اپنی پیش رفت پیش کی
بھارت 6جی الائنس مقامی 6جی اسٹیک ڈیولپمنٹ کی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے
Posted On:
26 SEP 2024 5:52PM by PIB Delhi
بھارت 6جی الائنس (بی 6 جی اے) نے آج بنگلورو میں مواصلات کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور سکریٹری، ٹیلی کام ڈاکٹر نیرج متل کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران 6جی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے گہرائی سے ایکشن پلان کا ایک سلسلہ پیش کیا۔ اس تقریب میں اتحاد کے ہر ایک اہم ورکنگ گروپ کے چیئرپرسن کی طرف سے پیشکشیں دی کی گئیں، جس میں 2030 تک 6جی ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما بننے کے لیے ہندوستان کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا گیا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ہندوستان میں مواصلاتی ٹیکنالوجی کی اگلی نسل کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا "بھارت 6جی ٹیکنالوجی کے ساتھ ٹیلی مواصلات میں انقلاب لانے کے دہانے پر ہے۔ ہم پالیسی فریم ورک، ریسرچ فنڈنگ، اور جانچ اور اختراع کے لیے اسپیکٹرم کے اختصاص کے ذریعہ ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"
مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے بتایا کہ، "وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، ہندوستان سست ٹیکنالوجی اپنانے والے سے ایک لیڈر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت 6جی الائنس کے تمام ممبران مل کر کام کریں گے تاکہ ہندوستان کو 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے ہر جگہ، سستی اور قابل رسائی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔"
اس تقریب نے بھارت 6جی الائنس کے سات ورکنگ گروپس کو اپنی پیش رفت، اختراعات، اور باہمی تعاون کی کوششوں کو پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس کا مقصد 6 جی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی قیادت کو قائم کرنا ہے۔ یہ ورکنگ گروپ اسپیکٹرم، ڈیوائس ٹیکنالوجی، استعمال کے معاملات ، معیارات، سبز اور پائیداری، آر اے این اور بنیادی نیٹ ورکس، اے آئی اور سینسنگ، اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔
چیئرمین، وائس چیئرمین اور ورکنگ گروپوں میں سے ہر ایک کے ممبران نے اہم پروجیکٹوں، اسٹریٹجک اقدامات اور ایکشن پلان کو اجاگر کرتے ہوئے اپ ڈیٹس پیش کیں۔ پریزنٹیشن نے مقامی آر اے این ٹیکنالوجی، دیہی رابطوں کے لیے ذہین نیٹ ورک، اور زراعت، صحت، اورا سمارٹ شہروں جیسے شعبوں میں اختراعی ایپلی کیشن جیسے شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کی نمائش کی۔ پریزنٹیشن نے اجتماعی طور پر عالمی 6جی انقلاب کی قیادت کرنے کے لیے ہندوستان کی مضبوط وابستگی کا مظاہرہ کیا، جس میں ہر ورکنگ گروپ ایک اچھی اور قابل عمل حکمت عملی میں اپنا تعاون پیش کر رہا ہے۔
وزیر موصوف نے بھارت 6جی الائنس کی کوششوں کی ستائش کی اور تحقیق میں سہولت فراہم کرنے، ٹیسٹنگ لیب کے قیام اور 6جی اسپیس میں فروغ پانے کے لیے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرائزز کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں حکومت کے تعاون کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی خواہشمند ہے کہ ہندوستان عالمی معیار کی ٹیکنالوجی، ٹیسٹ بیڈ اور شراکت داریوں کو تیار کرکے عالمی منظر نامے میں ایک اہم کردار ادا کرے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس باہمی تعاون کے ساتھ بھارت 6جی میں ایک سرکردہ کھلاڑی کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا گیا بھارت 6جی وژن 2030 تک ہندوستان کو ٹیلی مواصلات میں عالمی رہنما بنانے کے لئے ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔
بات چیت ایک دل چسپ بحث کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا اور سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے ٹیلی کام کے 100 سے زیادہ لیڈروں اور اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بات چیت کی، اور انہوں نے ملک کے پرجوش اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جدت طرازی، لچکدار سپلائی چین بنانے، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔
بھارت 6جی الائنس، حکومت اور صنعت کے تعاون سے، جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے لیے ایک خود انحصاری، عالمی سطح پر مسابقتی ماحولیاتی نظام بنانے کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ، مقامی تحقیق اور ترقی کو فعال کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ جدید ترین لیبز کے قیام اور ملٹی چپ ماڈیولز، ایس او سی ، اور جدیدآئی او ٹی ایپلی کیشن میں جدت پر توجہ دینے کے ساتھ، ہندوستان عالمی 6جی تحریک میں سب سے آگے ہونے کے لیے تیار ہے۔
تحقیق کو تیز کرنے کے لیے، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) نے حال ہی میں 111 تحقیقی تجاویز کو منظوری دی ہے۔ یہ تجاویز، 6 جی ایکو سسٹم اقدام کے لیے ایکسلریٹڈ ریسرچ کا حصہ ہیں۔ پروجیکٹوں کا مقصد ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنا ہے، ایسے جدید حلوں پر توجہ مرکوز کرنا جو ہندوستان کے لیے مخصوص چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عالمی ٹیلی کام ماحولیاتی نظام میں بھی تعاون کرتے ہیں۔
بھارت 6جی الائنس کے بارے میں:
بھارت 6جی الائنس ایک باہمی تعاون پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو ہندوستان میں ایک جامع 6جی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اکیڈمی، صنعت اور حکومت کو ایک پلیٹ فارم پرلاتا ہے۔ الائنس 6جی ٹیکنالوجی کی تحقیق، ترقی اور معیاری بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس کا مقصد ہندوستان کو ابھرتے ہوئے 6 جی منظر نامے میں ایک عالمی لیڈر بنانا ہے۔
"بھارت 6 جی ویژن"
23 مارچ، 2023 کو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے "بھارت 6جی ویژن" کی نقاب کشائی کی تھی، جس کا مقصد ملک کو 2030 تک 6 جی ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، ترقی اور نفاذ میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
بھارت 6جی ویژن تین بنیادی اصولوں پر بنایا گیا ہے: سستی، پائیداری، اور ہر جگہ دستیاب۔ یہ سماج کو فائدہ پہنچانے والے اختراعی اور کم لاگت والے ٹیلی کام حل فراہم کرنے میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پرتسلیم کرانے کی کوشش کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض(
494
(Release ID: 2059224)
Visitor Counter : 28