وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت سوَچھتا ہی سیوا پروگرام کے حصے کے طور پر ایک واکاتھن اور صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا
Posted On:
26 SEP 2024 6:40PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت نے سوَچھتا ہی سیوا پروگرام کے تحت شاستری بھون کے کیمپس کے اردگرد واکاتھن اور صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔ جناب گرمیت سنگھ چاولہ، نوڈل افسر اور جوائنٹ سکریٹری اور جناب کول سنجے مول چند، جوائنٹ سکریٹری، وزارت ثقافت نے واکاتھن اور صفائی ستھرائی مہم کے دوران ملازمین کے گروپ کی قیادت کی۔
جناب گرمیت سنگھ چاولہ، نوڈل افسر اور جوائنٹ سکریٹری، وزارت ثقافت نے #SpecialCampaign4.0 کے ایک حصے کے طور پر 24 ستمبر 2024 کو شاستری بھون میں سی ایس ایل بلاک میں محکمے کے ریکارڈ روم اور مختلف سیکشنوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ریکارڈ کی مؤثر انتظام کاری اور صفائی ستھرائی کے تئیں وزارت کی عہدبندگی کو اجاگر کرتا ہے۔#SwachhBharat
23.09.2024 کو ریکارڈانتظام کاری کے بارے میں ایک خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا، جس کا اہتمام نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ذریعہ ہائبرڈ انداز میں کیا گیا۔ اس سیشن کے ذریعہ @MinOfCultureGoI اور اس کی 43 تنظیموں کے ریکارڈ افسران اور ملازمین کو #SpecialCampaign4.0 کے ایک حصے کے طور پر ایک اسٹیج پر لایا گیا۔
17.09.2024 کو جناب گرمیت سنگھ چاولہ، نوڈل افسر اور وزارت ثقافت کے جوائنٹ سکریٹری کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں #Special Campaign4.0کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک کامیاب مہم کے لیے اجتماعی کوششوں کو یقینی بنانے کے لیے منسلک/ ماتحت دفاتر کے سربراہان، خود مختار اداروں اور ڈویژنل سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:500
(Release ID: 2059210)
Visitor Counter : 37