دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زمینی وسائل کا محکمہ، دیہی ترقی کی وزارت صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور سرکاری محکموں  میں زیر التواء کاموں  کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 نافذ کرنے کے لئے پوری طرح تیار

Posted On: 26 SEP 2024 7:08PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے اپنے دفاتر میں زیر التوا کاموں  کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا اعلان کیا ہے۔ مہم کا پہلا کا مرحلہ 16 ستمبر 2024 سے شروع ہو گیا ہے تاکہ زیر التواء حوالہ جات اور ریکارڈ کا جائزہ لینے، صفائی کی منصوبہ بندی اور خلائی انتظام وغیرہ کے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔

زمینی وسائل کا محکمہ  اپنے چاروں دفتری احاطے میں خصوصی مہم 4.0 کو نافذ  کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ریکارڈ کے انتظام سمیت اہداف کی نشاندہی  کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ صفائی کو فروغ دینے اور اپنے احاطے میں فضلہ سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

گذشتہ  خصوصی مہم 3.0 کے دوران، محکمہ پارلیمانی یقین دہانیوں کے علاوہ تمام زیر التواء کاموں  کو نمٹانے کے لیے 100فیصد  ہدف پورا کرنے میں کامیاب رہا۔ 3138 عوامی شکایات اور 462 عوامی شکایات کی اپیلوں کا ازالہ کیا گیا ۔ ریکارڈ کے انتظام کے حصے کے طور پر 3076 فزیکل فائلوں اور 945 ای -فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔

****

ش ح۔ ف خ

(U.No: 513)


(Release ID: 2059201) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi