الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا


احمد آباد میں کنٹریکٹ اور پروکیورمنٹ مینجمنٹ پر دوسرا علاقائی پروگرام مرکزی وزارتوں اور مغربی ریاستوں کے 28 شرکاء کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے

Posted On: 26 SEP 2024 5:56PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے لیے اپنی جاری وابستگی کے ایک حصے کے طور پر، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے اپنی صلاحیت سازی کے اقدامات کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ یہ اقدامات ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کنٹریکٹ اور پروکیورمنٹ مینجمنٹ، اے آئی اینڈ ایم ایل کی اپلیکیشن ، بڑے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروجیکٹس کا انتظام، ڈیجیٹل گورننس، اور ڈیٹا مینجمنٹ جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تربیتی پروگراموں کا ایک سلسلہ چلایا جا رہا ہے۔

 

پروکیورمنٹ  مینجمنٹ پر دوسرا علاقائی پروگرام احمد آباد میں شروع ہوا

اس سلسلے  کے دوسرا علاقائی پروگرام   کا،  جس  نے ‘کنٹریکٹ اور پروکیورمنٹ مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کی تھی’ کا افتتاح 26 ستمبر 2024 کو احمد آباد، گجرات میں ہوا۔  یہ پہل، جس کی سربراہی ایم ای  آئی ٹی وائی کے نیشنل ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی ) نے کی ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسمارٹ گورننس (این آئی ایس جی ) بطور تربیتی پارٹنر  کے ساتھ شراکت میں ہے۔  اس پروگرام کا آغاز سنٹرل لائن منسٹریز اور ملک کی دیگر مغربی ریاستوں کے 28 شرکاء کے ساتھ ہوا۔

 

 این ای جی ڈی  اقدام  پروکیورمنٹ   چیلنجوں میں افسران کی مہارت کو بڑھاتا ہے

ایم ای آئی ٹی وائی کے تحت این ای جی ڈی ، ، اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت مختلف صلاحیت سازی کے پروگراموں کو ڈیزائن کرنے اور لاگو کرنے میں سب سے آگے ہے۔  کنٹریکٹس اور پروکیورمنٹ کے انتظام سے متعلق یہ تربیتی پروگرام حصہ لینے والے افسران کے لیے ایک منفرد اور عمیق سیکھنے کا تجربہ پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نظریاتی تصورات کو عملی کیس اسٹڈیز کے ساتھ مربوط کرکے اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ مشغول ہوکر، پروگرام شرکاء کو ان کے متعلقہ محکموں میں کنٹریکٹ  اور پروکیورمنٹ  سے متعلق چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور حل کرنے کے لیے ضروری علم اور مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے۔

****

ش ح۔ ا ک۔ خ م۔

U-491



(Release ID: 2059147) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil