ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ایک پیڑماں کے نام‘ مہم کے تحت شجرکاری میں ملک گیر سطح پر کامیابی


’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے تحت اتر پردیش شجرکاری میں سب سے آگے

راجستھان نے کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت ڈھائی گنا سے زیادہ اہداف سے تجاوزکیا

اس مہم کا آغاز وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی کے بدھ جینتی پارک میں پیپل کا پودا لگا کر کیا تھا

Posted On: 26 SEP 2024 5:09PM by PIB Delhi

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر، وزیر اعظم نے نئی دہلی کے بدھ جینتی پارک میں پیپل کا پودا لگا کر تبدیلی سے متعلق مہم Plant4Mother #एक_पेड़_माँ_के_नाम #کا آغاز کیا۔ ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا تبدیلی کی وزارت کی زیر قیادت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے اس اقدام کا مقصد ستمبر 2024 تک 80 کروڑ اور مارچ 2025 تک **140 کروڑ درخت** لگانے کا ہے۔ اس مہم کے تحت مکمل طور پر حکومت اور سماج کی شمولیت کے طریقہ کار کے تحت شہریوں، کمیونٹیز اور مقامی انتظامیہ کو اِس میں شامل کرتے ہوئے ہندوستان کے سبزہ زار کو بحال کرنے کی جامع کوششوں میں شامل کرنا ہے۔ एक_पेड़_माँ_के_नाम #مہم کا ردعمل بہت زیادہ مثبت رہا ہے اور متعدد ریاستوں نے  مقررہ وقت سے پہلے اپنے شجرکاری کے اہداف سے تجاوز کرلیا ہے۔

اروناچل پردیش (1.74 کروڑ)، آسام (3.17 کروڑ)، چھتیس گڑھ (2.04 کروڑ)، گجرات (15.5 کروڑ)، گوا (5.4 لاکھ)، ہریانہ (12.20 کروڑ)، راجستھان (5.5 کروڑ)، مدھیہ پردیش (4.41 کروڑ) ، پنجاب (94 لاکھ)، ناگالینڈ (34.6 لاکھ)، اڈیشہ (4.3 کروڑ)، تلنگانہ (8.34 کروڑ) ، اتر پردیش (26.5 کروڑ) نے کمیونٹی کی مضبوط شراکت کے ساتھ ستمبر 2024 کے ہدف سے تجاوز کیا ہے۔ اس کے علاوہ بہار نے (1.46 کروڑ)، کیرالہ نے (11.8 لاکھ)، مہاراشٹرنے (1.78 کروڑ)، سکم نے (12 لاکھ) اور اتراکھنڈ نے (82 لاکھ) نے پیڑ لگا کر مہم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مزید برآں، جموں و کشمیر، لداخ، پوڈیچری اور تمل ناڈو  مانسون کے موسم کے مطابق شجرکاری کی سرگرمیوں کے لیے تیار ہیں۔

کمیونٹی کی شمولیت اور حکومتی تعاون پر بھرپور زور دیتے ہوئے  اس اقدام کا مقصد  نہ صرف ماؤں کو عزت اعزاز بخشنا  ہے بلکہ آئندہ  نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کی تخلیق کرنا بھی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FOEH.png

*************

ش ح ۔ اع خ۔ ع ر

U. No. 492


(Release ID: 2059132) Visitor Counter : 35


Read this release in: Hindi , Tamil , English