کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت  اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آسٹریلیا کا 3 روزہ دورہ مکمل کیا

Posted On: 26 SEP 2024 4:25PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج آسٹریلیا کا اپنا 3 روزہ نتیجہ خیز دورہ (23-26 ستمبر، 2024) مکمل کیا۔

وزیر  موصوف نے آسٹریلیا  کی تجارت اور سیاحت   کے وزیر سینیٹر  عزت مآب  ڈان فیرل   کے ساتھ 25 اگست 2024 کو ایڈیلیڈ میں گورنمنٹ ہاؤس میں 19ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ بات چیت میں  بھارت اور آسٹریلیا کے لیے  تعاون اور   اقتصادی  ترجیحات کے شعبوں ؛  اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے (ای سی ٹی اے)  اقدامات؛  جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے (سی ای سی اے) مذاکرات وغیرہ کی   پیشرفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔  وزراء نے 2030 تک 100 بلین آسٹریلوی ڈالر  کی باہمی تجارت  کے ہدف کو حاصل کرنے کا اعادہ کیا۔  انہوں نے کثیرالجہتی اور دیگر علاقائی فورمز- جی-20، آئی پی ای ایف  اور ڈبلیو ٹی ایف سمیت  گھریلو خدمات   ضابطے کے مسئلہ پر تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں، وزیر  موصوف نے سڈنی میں سرمایہ کاری، تجارت، ٹیکنالوجی اور سیاحت (آئی ٹی ٹی ٹی) کا دفتر  کھولنے کا اعلان کیا جس میں انویسٹ انڈیا، این آئی سی ڈی سی، ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن اور ڈی جی ایف ٹی سمیت  صنعتی ادارے جیسے سی آئی آئی اور ایف سی سی آئی  کے نمائندے  شریک رہیں  گے۔  وزیر فیرل نے آسٹریلوی کاروباری اداروں، تنظیموں اور یونیورسٹیوں کے لیے بھارت  کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کی غرض سے  دس  ملین آسٹریلیوی  ڈالر  کی نئی گرانٹ کا اعلان کیا۔ اس  نئی گرانٹ کے تحت، 5 ملین آسٹریلوی ڈالر  آسٹریلیوی تنظیموں کے لیے جو تجارت اور اختراعات، ثقافتی تعلقات اور کمیونٹی لیڈروں کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی   ہیں،  کو دیا جائے گا۔  اور مزید 5 ملین آسٹریلوی ڈالر یونیورسٹیوں کے حمایت کے لیے اسکالرز اور فیلوشپس کو فراہم  کئے جائیں  گے تاکہ وہ  مشترکہ چیلنجوں پر تحقیق کے لیے  بھارتی  طلبہ کی میزبانی کر سکیں ۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ‘میک ان انڈیا’ اور ‘فیوچر میڈ ان آسٹریلیا’  کے اقدامات تکمیلی ہیں اور دونوں اطراف  کے لیے مل کر کام کرنے کے مواقع پیش کرتے ہیں۔  اس تناظر میں، وزیر  موصوف نے ذکر کیا کہ بھارت  نے کل، وزیر اعظم کے اہم ‘میک ان انڈیا’ پہلے  کی 10 ویں سالگرہ منائی، جس کا مقصد بھارت  میں گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھانا ہے۔ اس اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، بھارتی  برآمدات میں اضافہ ہوا اور بھارت  میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی۔

جنوبی آسٹریلیا کے گورنر، عزب مآب آن فرانسس ایڈمسن اے سی نے گورنمنٹ ہاؤس میں وزیر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ظہرانے  میں ایم پی  وزیر تجارت و سرمایہ کاری اور  اور جنوبی آسٹریلیا کے وزیر برائے مقامی حکومت عزب  مآب جو زیکس  سنیٹ میں حکومت کے  لیڈر اور امور خارجہ کے شیڈو وزیر سنیٹر عزت مآب  سیمن برمگھم  نے شرکت کی  جو کہ بھارت -آسٹریلیا  شراکت داری کی  مضبوط دو طرفہ حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔

بعد ازاں دن  میں  ، وزیر گوئل نے وزیر فیرل کے ہمراہ لاٹ فورٹین انوویشن حدود میں آسٹریلوی خلائی ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آسٹریلیائی خلائی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی، بشمول اسپیس مشین کمپنی، جو نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کے ساتھ مل کر ایک بھارتی  چھوٹی سیٹلائٹ لانچ وہیکل پر آسٹریلیا میں تیار شدہ سب سے بڑی سیٹلائیٹ  کو لانچ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ مشن جس کا نام میتری ہے  دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی کی مثال ہے  اور دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔

وزیر کے دورے سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھے ہوئے  اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید  رفتار  ملے گی۔  اس دورے نے دونوں اطراف  کو سی ای سی اے کی پیشرفت اور ای سی ٹی اے  کے اقدامات کے نفاذ کا جائزہ لینے کا موقع فراہم  کیا۔ اس کے علاوہ، سڈنی میں آسٹریلوی اور ہندوستانی کاروباری اداروں کے ساتھ متعدد بات چیت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کا باعث بنے گی۔

****

ش ح۔ ا ک۔ خ م۔

U-485



(Release ID: 2059105) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil