کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کارپوریٹ کی وزارت میں وزیر مملکت  جناب ہرش ملہوترا نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے تحت کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت ‘‘ایک پیڑ  ماں کے نام’’ شجرکاری مہم میں حصہ لیا

Posted On: 25 SEP 2024 7:47PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں وزیر مملکت، جناب ہرش ملہوترا نے آج (25.09.2024) کوٹا ہاؤس، شاہجہاں روڈ، میں سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے تحت شجر کاری مہم "ایک پیڑ ماں کے نام" میں کارپوریٹ امور کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ نئی دہلی میں حصہ لیا۔ یہ تقریب بھاگیداری شرم دان کی اہمیت اور محفوظ ماحول کے لیے سرسبز ماحولیات  کے تحت زندگی کو اجاگر کرتی ہے۔ 17 ستمبر 2024 سے 02 اکتوبر 2024 تک ملک بھر میں "سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024" منایا جا رہا ہے جو سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا کے تھیم پر ہے۔ "سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024" کا مقصد صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں شجرکاری ایک اہم سرگرمی ہے۔ یہ پہل حکومت کی جانب سے سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک صاف اور سرسبز ہندوستان کو فروغ دینے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے، جو 2 اکتوبر (گاندھی جینتی) کو وزیر اعظم کے ذریعہ 2014 میں اس کے آغاز کی 10ویں سالگرہ کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K3GD.jpg

 

کارپوریٹ امور کی وزارت کی سکریٹری محترمہ دیپتی گوڑ مکھرجی نے وزارت کے افسران/ عملے کے ساتھ 24 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے شاستری بھون کے قریب ایک عوامی پارک میں شناخت شدہ کلین لینس ٹارگٹ یونٹ (سی ٹی یو) میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TXKM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WC1K.jpg

 

صفائی ستھرائی  مہم جوش و خروش کے ساتھ چلائی گئی تاکہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جاسکے اور کوڑے سے پاک ہندوستان کو حقیقت بنایا جاسکے۔ یہ اقدامات  عوامی بہبود کے بڑے مشن کے حصے کے طور پر صفائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت کی جاری کوششوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 

 

 

************

 

 

ش ح۔ا  م  ۔ م  ص ۔

 (U: 462)

 



(Release ID: 2058825) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi