ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے ‘سوچھتا ہی سیوا 2024 ’ کے تحت صفائی ستھرائی کی مہم چلائی

Posted On: 25 SEP 2024 6:20PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس اور فیلڈ دفاتر‘سووچھتا ہی سیوا 2024’ مہم کا پرچار کر رہے ہیں جس کا موضوع ‘سوبھاؤ سوچھتا – سنسکار سوچھتا’ ہے۔

نیشنل ٹیکسٹائل کارپوریشن

نیشنل ٹیکسٹائل کارپوریشن کے ملازمین نے ‘سوچھتا ہی سیوا’کے موضوع پر مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لیا اور بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا

سوچھتا میں جن  بھاگیداری کے تحت جوٹ کارپوریشن آف انڈیا کے ملازمین نے ڈپارٹمنٹل پرچیز سنٹر کے گودام کی صفائی کی۔ سوچھتا تھیم پر مبنی ڈرائنگ مقابلہ اسکولوں میں منعقد کیا گیا تاکہ ہر کسی کی زندگی میں سوچھتا کی اہمیت اور شعور پیدا کیا جا سکے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BADO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W1D9.jpg

 

کاٹن کارپوریشن آف انڈیا

سوچھتا ہی سیوا کے ایک حصے کے طور پر، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے دفاتر میں سائبر حفظان صحت سے متعلق بیداری کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D32U.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UFA2.jpg

ویور سروس سینٹرز اور آئی آئی ایچ ٹی ز

سوچھتا ہی سیوا مہم (ایس ایچ ایس ) کے تحت 'سوچھ بھارت کلچرل فیسٹ' مقامی اور علاقائی فن، ثقافت، موسیقی اور رقص  پروگراموں کے لیے دفتر ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم) کے ساتھ فیلڈ دفاتر یعنی ویور سروس سینٹر (ڈبلیو ایس سی ) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی (آئی آئی ایچ ٹی ز) کے ذریعہ انعقاد کیا گیا۔

************

ش ح۔ا  م  ۔ م  ص ۔

 (U: 457)


(Release ID: 2058808)
Read this release in: English , Hindi , Tamil