کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

این ایل ڈی ایس ایل نے یو ایل آئی پی ہیکاتھون2.0 کی  رونمائی کی اور لاجسٹک کے کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ‘ٹریک یور ٹرانسپورٹ ایپ’ کا اجراء کیا


یو ایل آئی پی ہیکاتھون2.0 کارجسٹریشن شروع: لاجسٹکس اور سپلائی چین میں اختراع  پسندی  کا پلیٹ فارم

لاجسٹکس کو آسان بنانے کے لیے ‘ٹریک یور ٹرانسپورٹ ایپ’ کا اجراء

Posted On: 25 SEP 2024 11:49AM by PIB Delhi

این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ(این ایل ڈی ایس ایل)نے یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم(یو ایل آئی پی)ہیکاتھون2.0 کے آغاز کااعلان کیاہے، جو مسابقتی پروگرام ہے جس کا مقصد اختراع پسندی  کوفروغ دینا اور لاجسٹکس انڈسٹری میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیجیٹل حل تیار کرنا ہے۔ ہیکاتھون کو ونجیا بھون میں محکمہ  صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راجیو سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں منعقدہ  پروگرام میں  باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BL8I.jpg

 

لانچنگ کے پروگرام میں  1800 سے زائد شرکاء نے جسمانی اور ورچوئل طور پرشرکت کی،جس سے اس پہل میں صنعت کی وسیع دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔ ہیکاتھون 2.0 ہندوستان کے لاجسٹکس اورسپلائی چین کے شعبے کو نئی شکل دینے اور ہموار بنانے کے لیے جدت طرازی  اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

جدید ترین حل تیارکرنے کاباعث بننے والے یو ایل آئی پی   ہیکاتھون1.0 کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے،ہیکا تھون2.0 میں  پھر سے ڈیولپرز، اسٹارٹ اپس، اور صنعت کاروں کو اکٹھے ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سال کے ہیکاتھون کی توجہ لاجسٹکس  کےکلیدی چیلنجوں جیسے پائیداری،سپلائی چین کی پیچیدہ کارروائی، یونیفائڈڈاکومنٹیشن ، اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس آپٹیمائزیشن  پر مرکوز ہیں۔

جناب راجیو سنگھ ٹھاکر نےاس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ‘‘ہمیں  یو ایل آئی پی ہیکاتھون 2.0 کا آغاز کرنے پرخوشی ہے، جو ایک ایسی پہل ہے جس سے تخلیقی صلاحیتوں، مسائل کے حل اور باہمی تال میل کو فروغ ملتا ہے۔ ہیکاتھون1.0 کی زبردست کامیابی کے پیش نظر ، ہمیں یقین ہے کہ اس سال کا پروگرام ہندوستان میں لاجسٹکس ایکو سسٹم کے مستقبل کونئی شکل دینے کے لیے اور بھی زیادہ اختراعی حل پیش کرے گا۔

لاجسٹک سیکٹر کاکایا پلٹ کرنےکے تئیں اپنی مسلسل عہد بندی کے ضمن میں،این ایل ڈی ایس ایل نے یو ایل آئی پی پر مبنی ‘ٹریک یور ٹرانسپورٹ’(ٹی وائی ٹی) ایپلیکیشن کے اجراء کا بھی اعلان کیا۔اس ایپ کو چھوٹے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ تمام ذرائع کے کارگو کی ٹریکنگ سے لے کر گاڑیوں اور ڈرائیوروں کی تصدیق تک، لاجسٹکس مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں کو نمٹایا جاسکے ۔ ٹی وائی ٹی سے آئی ٹی انفراسٹرکچرمیں بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ختم ہوتی ہے، جس سے یہ غیر منظم شعبے کے لیے لاگت پر مبنی اور صارف دوست ٹول بن جاتا ہے۔

این آئی سی ڈی سی کےسی ای او اورمنیجنگ ڈائریکٹر  اور این ایل ڈی ایس ایل کے چیئرمین جناب رجت کمار سینی نے روشنی ڈالی کہ ٹی وائی ٹی ایپ چھوٹے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو ڈیجیٹل  لحاظ  سےبااختیار بنانے کی ان کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا، کہ‘‘یہ ایپ آپریشنل کارکردگی اور مرئیت کوبہتر کرنے کے لیے ضروری ٹولز فراہم کرتا ہے، اوراس بات کو یقینی بناتاہے کہ چھوٹے تاجر صنعت کے دیگر  شعبوں کے ساتھ مساوی میدان میں مسابقت  کر سکیں۔’’

ٹریک یور ٹرانسپورٹ ایپ تک ویب کے ذریعے  www.trackyourtransport.in  پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے یا اینڈرائیڈ،آئی او ایس اور ڈیجیٹل انڈیا ایپ اسٹورز کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یو ایل آئی پی کے بارے میں:

یو ایل آئی پی ایک ڈیجیٹل گیٹ وے ہے جس سے صنعت کاروں کواے پی آئی پر مبنی انٹیگریشن کے ذریعے متعدد سرکاری  سسٹمز سے لاجسٹکس سے متعلقہ ڈیٹا کے مجموعوں تک رسائی کی اجازت ملتی ہے۔ فی الحال ،یہ پلیٹ فارم 118اے پی آئیز کے ذریعے 10 وزارتوں کے 37 سسٹمز کے ساتھ منسلک ہے، جس میں1800 سے زیادہ ڈیٹا فیلڈز شامل ہیں۔یو ایل آئی پی میں نجی شعبے کی شرکت اس کے اثرات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، یو ایل آئی پی پورٹل (www.goulip.in) پر 1000 سے زیادہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ مزید برآں، ان کمپنیوں نے 100 سے زیادہ ایپلی کیشنز تیار کی ہیں، جس کے نتیجے میں 54 کروڑ سے زیادہ اےپی آئی ٹرانزیکشنز ہوئے۔

این ایل ڈی ایس ایل کے بارے میں:

این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی ایس ایل) لاجسٹک ڈیٹا بینک (ایل ڈی بی) اوریو ایل آئی پی جیسے اختراعی حلوں کے ذریعے ہندوستان کے لاجسٹکس سیکٹر کایا پلٹ کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، این ایل ڈی ایس ایل نے صنعت کے اندر کارکردگی، شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن کو بہتر کیا ہے۔

یہ کمپنی 30 دسمبر 2015 کو قائم کی گئی تھی، جس کا بنیادی مقصد اطلاعاتی اور مواصلاتی  ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی)کو ہندوستانی لاجسٹک سیکٹر کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئےبروئے کار لانا تھا۔ یہ نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمین ٹیشن ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی) کی نمائندگی میں  حکومت ہنداور جاپانی آئی ٹی  کمپنی این ای سی کارپوریشن کے درمیان مشترکہ کمپنی ہے۔

 

****

ش ح – م ش ع – م ش

U. No.415


(Release ID: 2058543) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil