عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس نے مملکت کمبوڈیا کے سول سرونٹس کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس پر چھٹے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا


وزارت اقتصادیات اور مالیات اور وزارت صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے 39 سینئر اور درمیانہ درجے کے سول سرونٹ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں

Posted On: 24 SEP 2024 8:34PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے آج مسوری میں کمبوڈیا کے  سول سرونٹس کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس پر چھٹے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ 2 ہفتے کا یہ پروگرام 23 ستمبر سے 4 اکتوبر 2024 تک وزارت خارجہ(ایم ای اے) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں کمبوڈیا کے 39 سینئر اور درمیانہ درجے کے سول سرونٹس کی میزبانی کی جا رہی ہے، جو وزارت اقتصادیات اور مالیات اور وزارت صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

  یہ پروگرام پالیسی مکالمے اور بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس سے شرکاء کو ادارہ جاتی تبدیلی اور شہریوں کی شمولیت کے بارے میں قابل قدر بصیرت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت  جناب  وی سری نواس، ڈائریکٹر جنرل، این سی جی جی اور سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) ، حکومت ہند نے کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، انہوں نے ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان دیرینہ تعاون خاص طور پر صلاحیت سازی کے شعبےکی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فنانس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا جو کہ گورننس میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے اور قومی ترقی کے مقصد سے اصلاحات کو آگے بڑھانے کی کلید ہے۔ آدھار جیسے  یکسر تبدیلی  لانے والے اقدامات کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے، جس نے سبسڈی کی منتقلی میں انقلاب برپا کر دیا ہے، انہوں نے  شمولیت پر مبنی  حکمرانی  کے لیے ہندوستان کے وژن اور گورننس اصلاحات کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر روشنی ڈالی، جو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تاکہ شہریوں کو حکومت کے اور قریب  لایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مقصد ڈیجیٹل طور پر بااختیار شہریوں اور تکنیکی طور پر تبدیلی لانے والے ادارے  قائم کرنا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جیسا کہ ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک ہونے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  انڈیا@ 2047کی  سمت کام کر رہا ہے، صحت، ہنر مندی، تعلیم، ٹیکس اور روزگار میں ترجیحی شعبے کے پروگراموں کے نفاذ پر مسلسل توجہ  دی جائے گی جو  اچھی حکمرانی کے حصول کے لیے اہمیت کے حامل ہوں گے۔

image001J6F6  1.jpg

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) میں مختلف تربیتی پروگراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے،  جناب  وی سری نواس نے سینٹر کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے روابط کو نمایاں کیا۔ ‘‘اس سال، این سی جی جی نے متعدد ممالک کے وفود کا خیرمقدم کیا ہے اور پہلی بار کئی پروگرام شروع کیے ہیں، جن میں  ایف آئی پی آئی سی(فورم فار انڈیا-پیسفک آئی لینڈز کوآپریشن)، آئی او آر اے (انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن)، اور لاطینی  امریکہ  کے خطے کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات شامل ہیں۔ مزید برآں، ہم بی آئی ایم ایس ٹی ای سی اور آسیان ممالک کے لیے اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید وسعت دینے کے لیے خصوصی صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔’’

 جناب  ایتھ ہنلی، ڈپٹی ڈائریکٹر، سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعات کی وزارت، اور کمبوڈیا کے وفد کے سربراہ نے ایک جامع پروگرام کے انعقاد کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کس طرح اجلاس  میں سیکھنے سے شرکاء کو کمبوڈیا میں اچھی حکمرانی کے طریقوں کو نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر بی ایس بشٹ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، این سی جی جی اور پروگرام کے کورس کوآرڈینیٹر نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس اور این سی جی جی کی طرف سے  برسوں میں حاصل کیے گئے سنگ میلوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ تفصیلی معلومات میں انہوں نے این سی جی جی کے مقاصد، سرگرمیوں، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور یہ کہ کس طرح یہ ایک سنٹر فار ایکسیلنس کے طور پر تیار ہوا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این سی جی جی نے بنگلہ دیش، مالدیپ، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا، صومالیہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، مڈغاسکر، فجی، موزمبیق، کمبوڈیا وغیرہ  سمیت 33 ممالک کے  سول سرونٹس کو تربیت دی ہے۔

image002YVN6   2.jpg

 اس پروگرام کو  کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشٹ ،شریک کورس کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سنجیو شرما، ٹریننگ اسسٹنٹ جناب برجیش بشٹ اور محترمہ مونیشا بہوگنا، وائی پی اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم کے ساتھ کوآڑڈینیٹ کر رہے ہیں۔

******

ش ح۔ ف ا۔ ش ب ن

U-NO.407



(Release ID: 2058495) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi