سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کا محکمہ سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کو پوری قوت کے ساتھ نافذ کر رہا ہے ، پہلے ہفتے میں صفائی کی متعدد مہمات کا مشاہدہ کیا گیا
Posted On:
24 SEP 2024 8:17PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے سوچھ بھارت کے وژن کے مطابق، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ (ڈو او ایس جے ای) نے 17 ستمبر سے 1 اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2024 شروع کی ہے اور سوچھ بھارت دیوس (ایس بی ڈی) کا جشن 2 اکتوبر 2024 کومنائے گا۔
محکمہ نے اپنی تنظیموں (خودمختار اداروں، کارپوریشنز، فیلڈ دفاتر وغیرہ) کے ذریعے سرگرمیوں کی ایک سیریز کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں صفائی، تندرستی، اور ماحولیاتی پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور مہم کے مرکز میں ’سوبھاؤ سوچھتا – سنسکار سوچھتا‘ کے موضوع کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ایس ایچ ایس- 2024 کے آغاز سے پہلے، 12 ستمبر 2024 کو شری امیتیادو، سکریٹری (ڈو او ایس جے ای) کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی، جس میں سوچھتا کی اہمیت پر زور دیا گیا اور تمام افسران/ عملے کو ایس ایچ ایس مہم-2024 کے تئیں حساس بنایا گیا۔ شرییادو کی طرف سے محکمہ کے افسران/ عملے کو سوچھتا کا عہد بھی دیا گیا۔
افسران کو اس محکمہ کی مختلف اسکیموں کے ذریعے گرانٹس ان ایڈ (جی آئی اے) حاصل کرنے والے اداروں/تنظیموں/این جی اوز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھی رہنمائی کی گئی تاکہ شہریوں اور مستحقین کو ایس ایچ ایس-2024 میں حصہ لینے کے لیے شامل کیا جا سکے، تاکہ ایس ایچ ایس- 2024 مہم کو پورے معاشرے کی شمولیت کے مطابق کامیاب بنایا جا سکے۔
سکریٹری کی قیادت میں،ڈو او ایس جے ای نے 17 ستمبر سے پرساد روڈ، نئی دہلی میں ایس ایچ ایس-2024 کے دوران صفائی مہم/شرم دان شروع کرنے کے لیے تینسی ٹی یوز کا انتخاب کیا ہے۔
جناب امت کمار گھوش، ایڈیشنل سکریٹری کی قیادت میں، محکمہ کے افسران نے 20 ستمبر 2024 کو نوئیڈا کے کولسارا میں 100 سے زیادہ درخت لگائے، ’’ایک پید ما کے نام‘‘ پہل کے حصے کے طور پر۔ پروگرام کے دوران مقامی شہری بھی صفائی اور شجرکاری مہم میں شامل ہوئے۔
ایس ایچ ایس-2024 کے سلسلے میں، نیشنل صافی ملازمین مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) نے 21 ستمبر کو کرشنا مارکیٹ،ایم سی ڈی کمیونٹی سینٹر، لاجپت نگر، نئی دہلی میں ایک احتیاطی صحت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ اس مہم میں تقریباً 300 افراد نے حصہ لیا۔
************
ش ح۔ ام ۔ م ص
(U: 400)
(Release ID: 2058425)
Visitor Counter : 30