وزارت دفاع
گوا میری ٹائم سمپوزیم - 24
Posted On:
24 SEP 2024 7:34PM by PIB Delhi
گوا میری ٹائم سمپوزیم (جی ایم ایس) 2024کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی بھارتی بحریہ کے ذریعہ 23 سے 24 ستمبر 2024 تک نیول وار کالج، گوا کے ماتحت انجام دی گئی۔ گوا میری ٹائم سمپوزیم کا یہ ایڈیشن نیول وار کالج کی حال ہی افتتاح کی گئی جدید ترین چولا عمارت میں منعقد ہوا۔ اس سال کے جی ایم ایس ایڈیشن کا موضوع 'آئی او آر میں مشترکہ بحری سلامتی چنوتیاں- فعال خطرات جیسے آئی یو یو ماہی گیری اور دیگر غیر قانونی بحری سرگرمیوں کو کم کرنے کی نمو پذیر کوششیں' تھا۔ اس موضوع کو ’خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘ (ساگر) کے خیال سے تقویت حاصل ہوئی ، جیسا کہ وزیر اعظم نے بحر ہند میں خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے بیان کیا ہے۔ سمپوزیم کے اس ایڈیشن میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مڈغاسکر، ملیشیا، مالدیپ، ماریشس، میانمار، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، کینیا اور تنزانیہ کے وفود نے شرکت کی۔
گوا میری ٹائم سمپوزیم 24 نے علاقائی فریقوں کو اسٹیج پر اکٹھا کیا تاکہ آئی او آر میں سمندری دائرہ کار میں غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ جی ایم ایس کے شرکاء میں دوست غیر ممالک کی بحریہ/ بحری سلامتی ایجنسیوں کے کپتان/کمانڈر کے مساوی رینک کے افسران شامل تھے۔ سمپوزیم میں معلومات کے اشتراک کے باہمی طریقہ کار، علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات اور ابھرتے ہوئے غیر روایتی خطرات کو کم کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گوا میری ٹائم سمپوزیم کے دوران ہونے والی بات چیت 2025 میں طے شدہ گوا میری ٹائم کانکلیو کے لیے ایک فیڈر کے طور پر کام کرے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:395
(Release ID: 2058395)
Visitor Counter : 32