زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی تحقیقی کی بھارتی کونسل کے زرعی تحقیق و تعلیم کے محکمے نے سوَچھتا ہی سیوا اور خصوصی مہم 4.0 کے تحت سوَچھتا سمواد اور نکڑ ناٹکوں کا انعقاد کیا
Posted On:
24 SEP 2024 5:56PM by PIB Delhi
زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کے زرعی تحقیق و تعلیم کے محکمے نے جاری سوَچھتا ہی سیوا اور خصوصی مہم 4.0 کے لیے سوَچھتا سمواد اور نکڑ ناٹکوں کا انعقاد کیا ہے۔
سوَچھتا سمواد کا انعقاد کیا گیا جس میں بیداری کو فروغ دینے اور صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صفائی ستھرائی کے اقدامات میں برادری کی شمولیت کے لیے مکالموں اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا۔ صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تفریح کے لیے مقامی علاقوں میں اسٹریٹ پلے/نکڑ ناٹک پیش کیے گئے۔ زیرو ویسٹ تقریبات، این جی او اور ایس ایچ جی موبلائزیشن اور سوچھتا کے لیے آؤٹ ریچ کے حوالے سے مختلف تعلیمی عوامی مظاہرے کیے گئے۔ یہ تقریبات ملک بھر میں آئی سی اے آر کے مختلف اداروں میں منعقد کی گئیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:390
(Release ID: 2058385)
Visitor Counter : 26