وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس تلوارکینیا کے ممباسا پہنچا

Posted On: 23 SEP 2024 8:01PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا فرنٹ لائن اسٹیلتھ فریگیٹ، آئی این ایس تلوار، 22 ستمبر2024 کو  کینیا کے ممباسا پہنچا۔ اس دورے کا مقصد تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور تعمیری تعاون اور باہمی ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کرنا ہے۔

بندرگاہ میں جہاز کے قیام کے دوران، دونوں بحری افواج کے اہلکار تعاون کو بڑھانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تعاملات اور باہمی تبادلے کے دورے کے موضوعات پر بات کریں گے۔

بھارت اور کینیا کے درمیان صدیوں پرانے تاریخی رشتوں کی مضبوط بنیاد ہے۔  بحر ہند سے وابستہ جغرافیائی ہمسایوں کے طور پر، دونوں ممالک قدرتی شراکت داری کو پسند کرتے ہیں، جو کئی سالوں کے دوران مسلسل اعلیٰ سطحی دوروں، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے اور عوام سے عوام کے درمیان وسیع رابطے کے ذریعے مزیدمستحکم ہوئی ہے۔

بھارت اور کینیا کے درمیان سمندری تعاون کی رہنمائی ویژن اسٹیٹمنٹ’’بحری‘‘ سے ہوتی ہے، جس کا مطلب سواحلی زبان میں’’سمندر‘‘ہوتا ہے۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور کینیا کے صدر ولیم ساموئی روتو نے دسمبر 2023 میں کینیا کے صدر کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران مشترکہ طور پر وژن اسٹیٹمنٹ جاری کیا تھا ۔

آئی این ایس تلوار کو ہندوستانی بحریہ میں 18 جون 2003 کو  شامل کیا گیا تھا اور یہ  جہاز ہندوستانی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے، جو ممبئی واقع مغربی بحریہ کی کمان کے تحت ہے۔اس جہاز کے کپتان جیتو جارج جہاز ہیں اور جس میں تقریباً 300 اہلکار شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(1)PLP0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)NO5O.jpeg

****

ش ح۔ت ف۔ع د

U-No.365


(Release ID: 2058194) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi