بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں سوچتا ہی سیوا 2024 مہم کا آغاز
سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن نے سوچھتا حلف میں 400 سے زیادہ عہدیداروں کی قیادت کی
صفائی مہمات، ماحولیاتی سیاحت کی سرگرمیوں اور صفائی متروں کے لیے صحت کیمپوں میں بڑے پیمانے پر شرکت
Posted On:
23 SEP 2024 6:48PM by PIB Delhi
آج، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن نے سوچھتا حلف لینے اور صفائی کو زندگی کا ایک طریقہ بنانے کے لیے400 سے زیادہ سینئر عہدیداروں اور عملے کے ارکان کی قیادت کی۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے اپنی تمام متعلقہ تنظیموں کے ساتھ مل کر 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کی قومی تحریک کا حصہ ہے، جس کا موضوع’سوابھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا‘ ہے۔
ایس ایچ ایس 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر، وزارت کی ماتحت تنظیمیں مختلف سرگرمیاں شروع کر رہی ہیں، جس میں مہم کے تینوں ستونوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں عہدیداروں، طلباء، شہریوں، این جی اوز اور اسٹیک ہولڈرز کی شراکت داری ہے۔ ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے تنظیموں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اقدامات اور ایکو ٹورازم کی تھیم کو فروغ دینے والی کئی دیگر سرگرمیاں بھی شروع کی جا رہی ہیں۔ ایس ایچ ایس 2024 کے حصے کے طور پر ان تنظیموں کی طرف سے ساحل سمندر کی صفائی، قریبی علاقوں کی صفائی، گودی علاقوں کی صفائی، اسٹریٹ ڈرامے، مقابلے اور سوچھتا کے تھیم کو فروغ دینے والے میراتھن پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ صفائی متروں کے لیے انسدادی حفظان صحت کے مقصد سے صحت اور فلاحی کیمپ، اور حکومت کی متعدد فلاحی اسکیموں کے ساتھ روابط کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 345
(Release ID: 2058039)
Visitor Counter : 41