ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت کی جانب سےکام کاج کے پہلے 100 دنوں میں کاریگروں کو بااختیار بنانا اور ٹیکسٹائل کی عالمی صنعت میں ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

Posted On: 23 SEP 2024 2:34PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل شعبہ میں حکومت کےیکسر تبدیلی کے وژن کے ایک حصے کے طور پر، ٹیکسٹائل کی وزارت نے اپنے کام کاج کے  پہلے 100 دنوں کے دوران ہندوستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اس شعبے کے تعاون کو مضبوط بنانے، کاریگروں کو بااختیار بنانے اور عالمی ٹیکسٹائل صنعت میں ہندوستان کی پوزیشن کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ چند اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

1. 10 واں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریب

ٹیکسٹائل کی وزارت کی طرف 7 اگست، 2024 کو،قومی ہینڈ لوم ڈے  پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ہینڈلوم کی صنعت کے ہندوستان کی معیشت میں اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرناتھا۔ اس موقع پر نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑنے 5 سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈ اور 17 نیشنل ہینڈلوم ایوارڈز سے سرفراز کیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018QIU.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030QBL.jpg

 

ریاستی حکومتوں، ویور سروس سینٹرز، اور مختلف تعلیمی اور ہینڈلوم اداروں کی شرکت کے ساتھ ہینڈلوم کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ان میں‘ مائی گو’ پورٹل کے ذریعے سوشل میڈیا مہم، ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل کی طرف سے وارانسی میں ایک خصوصی سورسنگ شو(بی ٹو بی)  اور کرافٹس میوزیم میں‘نو یور ویوز’تقاریب شامل تھیں، جس کے ذریعے  دہلی کے 9,000 اسکول کے طلباء میں بیداری پیدا کی گئی۔

اس کے علاوہ ، ہینڈلوم ہاٹ اور دہلی ہاٹ میں ہینڈلوم مصنوعات کی وراثت نمائش منعقد کی گئی، جس میں کالجوں میں نمائش اور بیداری کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔این آئی ایف ٹی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی(آئی آئی ایچ ٹیز)  جیسے اداروں نے بھی موضوعاتی ڈسپلے، بنائی کے فن کے مظاہرے، پینل مباحثے ، کوئزز اور فیشن پریزنٹیشنز کا اہتمام کیا۔

 

2. 100 ہینڈلوم اور دستکاری کلسٹرز میں ہنر مندی کا پروگرام

وزارت نے 27 جولائی 2024 کو، کاریگروں اور ہینڈلوم چلانے والوں کے درمیان تکنیکی اور سافٹ مہارتوں کو بڑھانے کے لیے‘بنکر اور کاریگر اتھان اپ اسکلنگ پروگرام’ کا آغاز کیا۔ اب تک، 3,600 کاریگر اور بنکر مستفید ہو چکے ہیں، ان کے دستکاری اور مارکیٹ میں مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے سرٹیفکیٹس اور ٹول کٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مارکیٹ کی موجودہ ضروریات اور ڈیزائن کے لوازمات کو پورا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031ZMC.jpg

 

3. ‘شلپ دیدی مہوتسو 2024’

22 اگست 2024 کو شروع کیا گیا‘شلپ دیدی مہوتسو 2024’ نے 23 ریاستوں کے 72 اضلاع سے 100 خواتین کاریگروں کو بااختیار بنایا جنہیں ‘شلپ دیدی ’کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس پندرہ روزہ پہل کے ذریعے، خواتین کاریگروں کو دہلی ہاٹ، آئی این اے میں مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کیے گئے، جس سے خواتین کاریگروں میں معاشی آزادی اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دیا گیا۔

shilp didi.png

4. کرافٹس میوزیم میں ٹیکسٹائل گیلری کا افتتاح

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر،جناب گری راج سنگھ نے کرافٹس میوزیم میں8 اگست 2024 کو، ایک نئی ٹیکسٹائل گیلری کا افتتاح کیا، جس میں ہندوستان کے ہینڈ لوم اور دستکاری سے بنے ہوئے ٹیکسٹائل ورثے کی نمائش کی گئی تھی۔ گیلری میں تقریباً 28,000 ہاتھ سے بنے نمونے رکھے گئے ہیں، جن میں 150 نمائشی اشیاء ملک کی شاندار  ثقافتی میراث کی عکاسی کرتی ہیں۔

Screenshot 2024-09-03 155256.pngScreenshot 2024-09-03 155216.png

5. گجرات میں ایری سیری کلچر پروموشنل پروجیکٹ

پائیدار زراعت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم پہل کرتے ہوئے وزارت نے 9 اگست 2024 کو ایری سیری کلچر سے متعلق ترقیاتی پروجیکٹ کا آغاز کیا، جس کا مقصد 500 کاسٹر کسانوں کو ایری کلچر کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ اس پہل کے توسط سے اب تک 100 کسانوں کو تربیت دی جاچکی ہے اور اس کا مقصد گجرات کے کسانوں کو ریاست میں موجود وافر ارنڈ ی کے پودے کا استعمال کرتے ہوئے اضافی آمدنی کا وسیلہ فراہم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/15HPA.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/106LKM.jpeg

6. تکنیکی ٹیکسٹائل میں اسٹارٹ اپ

وزارت نے 6 ستمبر، 2024 کو، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت تکنیکی ٹیکسٹائلز(جی آر ای اے ٹی) پہل کے خواہشمند اختراع کاروں کے لیے ریسرچ اور انٹرپرینیورشپ کے لیے گرانٹ کے جزو کے تحت 12 اسٹارٹ اپ تجاویز کو منظوری دی۔اس  اسکیم کے تحت فی اسٹارٹ اپ 50 لاکھ روپے تک کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسٹارٹ اپ جدید شعبوں جیسے کہ کمپوزٹ، میڈیکل ٹیکسٹائل، اسمارٹ ٹیکسٹائل، پائیدار ٹیکسٹائل، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

 

7. جوٹ سیکنگ بیگز کے لیے قیمتوں کا تعین کرنے کا نیا طریقہ

حکومت نے ، 28 اگست 2024 کو ایک تاریخی فیصلے میں،ٹیرف کمیشن کی اسٹڈی رپورٹ پر مبنی جوٹ کی بوری کے تھیلوں کے لیے قیمتوں کے تعین کے ایک نئے طریقہ کار کی منظوری دی، جو جوٹ ملوں کو بہتر قیمت فراہم کرے گی۔ اس اقدام سے تقریباً 4 لاکھ جوٹ مل کارکنوں اور 40 لاکھ کسان کنبوں بالخصوص مغربی بنگال میں،اس کا فائدہ پہنچے گا جو جوٹ کی کاشت میں مصروف ہیں۔

اس سے جوٹ ملوں کو جدید کاری اور تنوع کے لیے جوٹ صنعت  میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے سہولت ملے گی۔ یہ فیصلہ آتم نربھر بھارت کے وژن کے عین مطابق ہے،جس میں گھریلو جوٹ کی پیداوار کو فروغ دیا جا رہا ہے اور بائیو ڈیگریڈیبل اور قابل تجدید جوٹ کے استعمال کے ذریعے ماحول کی حفاظت کی گئی ہے۔

 

8. وژن نیکسٹ فیشن ٹرینڈ بصیرت اور پیشن گوئی کا نظام

وزارت نے،5 ستمبر 2024 کو، ویژن نیکسٹ کا آغاز کیا، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی)  اورحساس  ذہانت (ای آئی) کا استعمال کرتے ہوئے فیشن کے رجحان کی بصیرت اور پیشن گوئی کا ایک اہم نظام ہے۔ اس اقدام کا مقصد بنکروں، مینوفیکچررز، اسٹارٹ اپس اور خوردہ فروشوں کو درست رجحان کی پیشن گوئی فراہم کرکے مدد کرنا ہے، اس طرح عالمی فیشن انڈسٹری میں ہندوستان کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009MPBI.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0108KA0.jpg

وژن نیکسٹ  نے ایک جامع ویب پورٹل تیار کیا ہے، جو دو زبانوں میں فیشن ٹرینڈ بک ہندی اور انگریزی دونوں میں دستیاب ہے، اورٹیکسٹ پرمشتمل ایک تفصیلی ای بک بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔یہ ٹولز آسانی سے قابل رسائی ہونے اورقابل قدر بصیرت اور رجحانات فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو صنعت کے پیشہ ور افراد کو فیشن کی متحرک دنیا میں آگے رہنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

 

9. بھارت ٹیکس 2025 کا آغاز

وزارت نے ،4 ستمبر 2024 کو بھارت ٹیکس 2025 کے لیے ویب سائٹ اور بروشر کی نقاب کشائی کی، جو کہ ایک میگا عالمی ٹیکسٹائل ایونٹ ہے جو ہندوستان کو ایک سورسنگ اور سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر فروغ دیتا ہے۔ 5,000 سے زیادہ نمائش کنندگان، 110 ممالک کے 6,000 بین الاقوامی خریدار، اور 120,000 سے زیادہ لوگوں  کی شرکت  نے ٹیکسٹائل کے سب سے بڑے عالمی نمائش کامیاب بنایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0112GJ8.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012CS91.jpg

اس ایونٹ کا مقصد 2024 میں اپنے آخری ایڈیشن کی زبردست کامیابی کو آگے بڑھانا ہے۔ لچکدار عالمی ویلیو چینز اور ٹیکسٹائل کی پائیداری کے موضوعات کے گرد مرکوز، اس سال کا شو مزید متحرک اور دلکش ہونے کا مظہرہے۔ اس سے دنیا بھر کے اعلیٰ پالیسی سازوں، عالمی سی ای اوز، بین الاقوامی نمائش کنندگان، اور خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی امید ہے، جو اسے پہلے ایڈیشن سے بھی زیادہ متحرک اور بااثر پلیٹ فارم بنا دے گا۔

 

10. ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پر بین الاقوامی کانفرنس

وزارت نے ،6-7 ستمبر، 2024 تک ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں صنعت کے رہنماؤں، محققین، ریاستی حکومتوں، متعلقہ  وزارتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کو تکنیکی ٹیکسٹائل کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد ملکی اور بیرونی دونوں سطح  پر دیسی مصنوعات کو فروغ دینا اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے نئے بازار کو تیار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013SJ57.jpg

مصنوعات کی براہ راست شمولیت اور نمائش نے تکنیکی ٹیکسٹائل کی ضروریات اور دیسی مصنوعات کی دستیابی کے بارے میں قابل قدرمعلومات  فراہم کی۔ اس کے علاوہ، شریک ریاستی حکومتوں نے شرکاء کو اپنی سرمایہ کاری کی پالیسیوں اور ترغیبی ڈھانچے کے بارے میں آگاہ کیا۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے نئےمتعلقہ شعبوں میں مارکیٹ کی نمو کو تحریک ملے گی اور برآمدات کے لیے نئی راہیں کھلیں گی، جس سے صنعت کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ کامیابیاں ہندوستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر مزید مستحکم کرنے، اختراع کو فروغ دینے اور ملک بھر میں کاریگروں اور بنکروں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

 

 

***************

 (ش ح۔ک ا۔ ج ا)

U:325

 


(Release ID: 2057894) Visitor Counter : 56
Read this release in: English , Hindi , Tamil