وزارت دفاع
گوا میری ٹائم سمپوزیم (جی ایم ایس ) 2024 کا تعارفی پروگرام
Posted On:
22 SEP 2024 4:51PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ 23 سے 24 ستمبر 2024 تک نیول وار کالج، گوا میں گوا میری ٹائم سمپوزیم ( 24-جی ایم ایس) کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گی۔ گوا میری ٹائم سمپوزیم، جسے ہندوستانی بحریہ نے 2016 میں تصور کیا اور قائم کیا، ہندوستان اور بحر ہند کے بڑے سمندری ممالک (آئی او آر) کے درمیان تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس تقریب کا تھیم "بحیرہ ہند کے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی چیلنج- غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ اور غیر منظم ماہی گیری اور دیگر غیر قانونی سمندری سرگرمیاں جیسے متحرک خطرات کو کم کرنے کی کوششوں کی ترقی پسند طریقے " ہے۔ بات چیت میں خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر غور کیا جائے گا۔
سمپوزیم میں بنگلہ دیش، کوموروس، انڈونیشیا، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، میانمار، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ سمیت بحر ہند کے ساحلی علاقوں کے 12 ممالک کے بحریہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔ کینیا اور تنزانیہ کے مبصرین بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
299
(Release ID: 2057664)
Visitor Counter : 30