کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل ایڈیلیڈ میں وزیر فیرل کے ساتھ 19ویں ہندوستان-آسٹریلیا مشترکہ وزارتی کمیشن کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے
جناب پیوش گوئل آسٹریلیائی اور ہندوستانی سی ای او کے ساتھ بات چیت کریں گے، ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے
Posted On:
22 SEP 2024 6:04PM by PIB Delhi
آسٹریلیا کے تجارت اور سیاحت کے وزیر سینیٹر جناب ڈان فیرل کی دعوت پر وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل 23 سے 25 ستمبر 2024 تک آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔
جناب پیوش گوئل وزیر فیرل کے ساتھ 25 ستمبر 2024 کو ایڈیلیڈ میں منعقد ہونے والی 19ویں ہندوستان-آسٹریلیا مشترکہ وزارتی کمیشن کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس کے دوران دونوں فریق باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر تجارت ہندوستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے آسٹریلیائی اور ہندوستانی سی ای اوز اور صنعت کے لیڈروں اورآسٹریلیائی پنشن فنڈز کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ بزنس کونسل آف آسٹریلیا، سینٹر فار آسٹریلیا-انڈیا ریلیشنز، انڈیا آسٹریلیا بزنس کمیونٹی الائنس، ایشیا لنک بزنس اور کریڈائی کی طرف سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں کاروباری اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت ہندوستان اور آسٹریلیا کی معیشتوں کے درمیان طاقتوں اور ہم آہنگی پر زور دے گی۔ وہ سڈنی میں متحرک بھارتی برادری کے نمائندوں، بھارت نژاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی برادری کے ابھرتے ہوئے لیڈروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیر تجارت کا دورہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید تقویت دے گا، جس کو دو طرفہ اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد فروغ ملا ہے۔ اس سے کاروبار سے کاروباری مشغولیت کی حوصلہ افزائی ہوگی اور دونوں فریقوں کے لیے ترجیحی شعبوں بشمول اہم معدنیات، مینوفیکچرنگ، تعلیم، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچہ، سیاحت، خلائی وغیرہ۔ ‘میک ان انڈیا’ اور‘فیوچر میڈ ان آسٹریلیا’کے اقدامات کے امکانات جو دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے زیادہ ملازمتیں اور معاشی فوائد پیدا کرتے ہیں۔ میں اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ ملے گا۔ یہ دورہ خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان اور آسٹریلیا نے دو طرفہ اور مختلف فورمز جیسے کہ جی-20 اور کواڈ عالمی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے اپنی مصروفیات کو تیز کر دیا ہے۔
جناب گوئل 24 ستمبر 2024 کو بھارت بحرالکاہل اقتصادی فریم ورک کی میٹنگ میں بھی ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔
************
ش ح۔م ع ۔ن ع
(U: 300)
(Release ID: 2057660)
Visitor Counter : 53