ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
وزارت نے شہری ہریالی کو بڑھانے کے مقصد سے 100 نگر ونوں کا 100 دن کا ہدف حاصل کیا
100 دن کے ایکشن پلان میں 100 نگر ونوں کے ہدف کے مقابلے میں 111 نگر ونوں کی منظوری
اسکیم شہریوں کی شمولیت کے ساتھ شہری جنگلات کو فروغ دینے کے لیے 4 لاکھ فی ہیکٹر کی مالی مدد پیش کرتی ہے
اس کا مقصد نیشنل کمپنسیٹری فاریسٹیشن مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی کی مالی مدد سے2027 تک 1000 نگر ون تیار کرنا ہے
نگر ون میں بائیو ڈائیورسٹی پارکس، اسمرتی ون، بٹر فلائی کنزرویٹریز، ہربل گارڈن شامل ہوں گے
Posted On:
22 SEP 2024 12:40PM by PIB Delhi
حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران نگر ون یوجنا کے تحت مجوزہ سرگرمیوں میں 100 نگر ونوں کو منظوری دینا تھی۔ مرکزی اور ریاست یا مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کی اجتماعی کوششوں سے، اس ہدف کو حاصل کیا گیا ہے اور اس کو عبور کیا گیا ہے، 100 دنوں کے اندر 111 نگر ونوں کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ 111 نگر ون ملک کی 6 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 2020 میں نظرثانی شدہ نگر ون یوجنا (این وی وائی) کا آغاز کیا تھا تاکہ شہروں میں معیار زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے شہری ہریالی کو بڑھایا جا سکے۔ یہ نگر ون نہ صرف اہم ماحولیاتی وسائل ہوں گی بلکہ تفریح، ماحولیات کی تعلیم، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے تئیں موافقت کے لیے شہروں کو موسمیاتی محاذ پر لچکدار بنانے کا ایک ذریعہ بھی ہوں گی۔
ان شہری جنگلات کی تخلیق اور دیکھ بھال کے لیے یہ اسکیم 4 لاکھ روپے فی ہیکٹر کی مالی مدد فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ ہری بھری جگہوں کی تخلیق اور انتظام میں شہریوں، طلباء اور دیگر متعلقین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔یہ نگر ون کے علاقے کم از کم 10 ہیکٹر سے 50 ہیکٹر تک کے ہیں۔ اسکیم کے تحت میونسپل کارپوریشنز، میونسپلٹیز اور اربن لوکل باڈیز (یو ایل بیز) والے تمام شہروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جنگلی حیات کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور ماحولیاتی توازن کو فروغ دینے کے لیے حیاتیاتی تنوع، پھلوں کی افزائش، دواؤں اور مقامی انواع کے پودے لگانے پر زور دیا جاتا ہے۔اس پہل میں درخت لگانے، تعلیمی پروگراموں اور پائیدار انتظام کے ذریعے عوامی شمولیت کے مواقع کے ساتھ کمیونٹی کی شرکت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ ہر نگر ون کے کم از کم دو تہائی رقبہ میں درختوں ہونے چاہئے اور اس میں بائیو ڈائیورسٹی پارکس، اسمرتی ون، بٹر فلائی کنزرویٹریز، اور جڑی بوٹیوں والےبغیچہ جیسے اجزاء شامل ہوں گے اور اب ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت ماتر ون بنایا گیا ہے۔
فی الحال، نگر ون یوجنا کا مقصد ہے کہ 2027 تک 1000 نگر ونوں کو نیشنل کمپنسیٹری فاریسٹیشن مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی (نیشنل کیمپا) کے قومی فنڈ کی مالی مدد سے تیار کیا جائے۔ اس اقدام سے شہری مراکز کے اندر اور اس کے آس پاس جنگلات کی زمین کو انحطاط اور تجاوزات سے بچانے میں مدد ملے گی اور ماحولیاتی خدشات جیسے فضائی آلودگی، حیاتیاتی تنوع کا نقصان، رہائش گاہ کے انحطاط وغیرہ سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ملک بھر میں ایک پیڑ ماں کے نام سے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ دھرتی ماں کی طرف سے فطرت کی پرورش اور ہماری ماؤں کے ذریعے انسانی زندگیوں کے درمیان ایک متوازی تصویر کھینچتے ہوئے، وزیر اعظم نے دنیا بھر کے لوگوں سے محبت، احترام اور عزت کے نشان کے طور پر اپنی ماں کے احترام میں ایک پیڑ لگانے کا مطالبہ کیا ، جس سے یقینی طور پر دھرتی ماں کی حفاظت بھی یقینی بنے گی۔
یہ اقدام نہ صرف ماؤں کی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ افراد اور برادریوں میں درخت لگانے کی روایت کو بھی فروغ دیتا ہے۔ یہ مہم ماحولیاتی ذمہ داری اور ذاتی شکر گزاری کے دوہرے مقصد پر زور دیتی ہے، جو ہماری زندگی میں درختوں اور ماؤں دونوں کے پرورش کے کردار کی علامت ہے۔ اس مہم کا مقصد زمین کے انحطاط کو روکنے اور اس کو تبدیل کرنے، قحط سالی سے بچاؤ کی سقت بڑھانے اور اس کا صحرا میں تبدیل ہونے سے بچانے کی صلاحیت بڑھانا ہے ۔ بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی اس خصوصی مہم کے تحت اس سال ستمبر کے آخر تک 80 کروڑ اور اگلے سال مارچ کے آخر تک 140 کروڑ درخت لگانے کا ہدف ہے۔ میری لائف پورٹل پر کسی بھی فرد یا ادارے یا نجی یا سرکاری تنظیم کی طرف سے لگائے گئے شجرکاری کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے اور شجرکاری کی کوششوں کو ٹریک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 75 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے جا چکے ہیں اور میری لائف پورٹل پر تفصیلی معلومات اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔
17 ستمبر 2024 کو ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت ماترون بنانے کے لیے مختلف شہروں میں نئے منظور شدہ نگر ونوں میں درخت لگانے کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں پر مبنی خصوصی مہم "ایک پیڑ ماں کے نام" میں شہریوں، سرکاری ایجنسیوں اور نجی اداروں کی فعال شرکت کے ذریعے، شہروں کو ماحول دوست جگہوں میں تبدیل کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو پائیداری اور بہبود کو فروغ دیتے ہیں۔
************
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ص
(U: 288)
(Release ID: 2057620)
Visitor Counter : 43