سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار کل نئی دہلی میں اشاروں کی زبان کے دن کی تقریبات کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے


اشاراتی زبان کے دن 2024 کا‌ عنوان ہے ’سائن اپ فار سائن لینگوئج رائٹس‘

Posted On: 22 SEP 2024 2:00PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر (ایس جے ای)، ڈاکٹر وریندر کمار کل، بھیم ہال، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں سائن لینگویج ڈے-2024 کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر ایس جے ای کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما مہمان خصوصی ہوں گے۔

انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر(آئی ا یس ایل ا ٓر ٹی سی)، نئی دہلی، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی مرکزی وزارت، معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (دیویانگجن) (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے زیراہتمام اس تقریب کا اہتمام کرے گا۔

اس سال سائن لینگوئج ڈے-2024 کا تھیم ’سائن اپ فار سائن لینگوئج رائٹس‘ ہے۔ دنیا ایک بار پھر اشاروں کی زبانوں سے پیدا ہونے والے اتحاد کو اجاگر کرے گی۔ عالمی رہنماؤں اور دیگر سرکاری حکام کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ سماعت سے محروم لوگوں کے لسانی انسانی حقوق کے ذریعے قومی سطح پر معذور افراد کے حقوق کے بہتر نفاذ کے لیے جدوجہد کریں اور مقامی اور قومی انجمنوں کے ساتھ کام کر کے اشاروں کی زبان کے حقوق کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے اشاراتی زبان کے دن پر سماعت سے محروم برادریوں کے لیے ایک ٹھوس ہدف کے حصول کا اعلان کریں۔

تقریب کے دوران، مندرجہ ذیل ہندوستانی اشارے کی زبان (آئی ایس ایل) کی شرائط اور ویڈیوز لانچ کیے جائیں گے:

  1. ہندوستانی اشاروں کی زبان میں 2500 اصطلاحات کا آغاز: موجودہ آئی ایس ایل لغت کو وسعت دینے کے لیے، آئی ایس ایل آر ٹی سی نے مصروف عمل 4 تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور مشترکہ طور پر ہندوستانی اشاروں کی زبان میں 2500 اصطلاحات تیار کی ہیں۔ یہ تنظیمیں ہیںوائی یو این آئی کے ای ای:، حیدرآباد 1000 اشاروں کے لیے، انڈیا سائننگ ہینڈز، ممبئی 500اشاروں کے لیے، برج کنیکٹیویٹی سلوشنز، دہلی 500 اشاروں کے لیے اور انوپریاس، موہالی 500 اشاروں کے لیے۔ یہ 2500 اصطلاحات اسکول کے مختلف مضامین جیسے ریاضی، سائنس، زبان، جغرافیہ اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں جیسے فلسفہ، لسانیات، کمپیوٹر سائنس وغیرہ، اور کھیل، بنیادی ڈھانچہ، رسائی، وغیرہ کا احاطہ کرتی ہیں۔
  2. آئی ایس ایل میں 100 تصوراتی ویڈیوز کا آغاز:آئی ایس ایل ا ٓر ٹی سی نے وائی یو این آئی کے ای ای کے ساتھ مل کر چھٹی جماعت کے سماعت سے محروم بچوں کے لیے ہندوستانی اشاروں کی زبان میں 100 تصوراتی ویڈیوز تیار کیں، جن میں اسکول کے مختلف مضامین جیسے کہ ریاضی، سائنس، سماجی سائنس اور زبان کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تصورات کی ویڈیوز کی خاص خصوصیات  آئی ایس ایل میں تصور کی وضاحت کے لیے تفصیلی وضاحت، سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے گرافیکل امیجز، جامع سیکھنے اور مثال کو فروغ دینے کے لیے آڈیو اور سب ٹائٹلز اور سیکھنے کے نتائج اور تعلیمی کامیابیوں کو بہتر بنانے کے لیے مثالیں ہیں۔
  3. دس زبانوں میں آئی ایس ایل ڈکشنری کا آغاز: رسائی کو فروغ دینے کے لیے آئی ایس ایل ڈکشنری کو 10 علاقائی زبانوں میں دستیاب کرایا جائے گا۔
  4. آئی ایس ایل میں اینی میٹیڈ تعلیمی ویڈیوز کا آغاز: سماعت سے محروم بچوں میں اخلاقی اقدار اور سیکھنے کے نئے تجربے کو فروغ دینا اور جامع تعلیمی ماحول کو فروغ دینا۔
  5. آئی ایس ایل میں ڈیف رول ماڈل ویڈیوز کا آغاز: سماعت سے محروم بچوں میں تحریک، ترغیب، مقصد کا احساس، اخلاقی اقدار اور رہنمائی پیدا کرنا۔
  6. مرکز نے 7 واں ہندوستانی اشاروں کی زبان کا مقابلہ، 2024 کا انعقاد کیا - ایک قومی سطح کا مقابلہ جو سماعت سے محروم طلباء کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ طلباء نے مقابلے میں حصہ لے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور علم کا مظاہرہ کیا۔ ساتویں آئی ایس ایل مقابلے کے تمام فاتحین کو سائن لینگویج ڈے 2024 پروگرام کے دوران ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی ہر سال اس دن کو تب سے مناتی ہے جب سے اقوام متحدہ نے 23 ستمبر کو اشاروں کی زبانوں کا عالمی دن قرار دیا ہے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی زیادہ سے زیادہ شہریوں، ساجھے داروں، خدمات فراہم کرنے والی ایجنسیوں، سماعت سے محروم افراد کے اسکولوں، این جی اوز، کارکنوں، سماعت سے محروم رہنماؤں، ماہرین تعلیم، محققین وغیرہ کو اشاراتی زبان کے دن کے سلسلے میں ایک ساتھ لانے کی تمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں، تاکہ معاشرے کے تمام طبقوں میں آئی ایس ایل کے بارے میں مثبت بیداری پیدا کی جاسکے۔
یہ دن لسانی اور ثقافتی تنوع کے ایک حصے کے طور پر اشاروں کی زبانوں کے تحفظ کی ضرورت اور اہمیت کی بھی یاد دلاتا ہے۔ تمام پیشہ ور افراد، سماعت سے محروم افراد کے والدین، سماعت سے محروم طلباء اور ہندوستانی اشاروں کی زبان کے میدان میں کام کرنے والے ادارے، سماعت سے محروم افراد کی تعلیم اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد اشارے کی زبان کے دن کی تقریب میں حصہ لینے کے لیے اہم ہدف گروپ ہیں۔

اس موقع پر موجود معززین میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال ' آر سی آئی کی چیر پر سن ڈاکٹر شرنجیت کور ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوانٹ سکریٹری جناب راجیو شرما ' آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیتندر شرما ' نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈیف، آل انڈیا فیڈریشن آف ڈیف ویمن اور اندور ڈیف دو لسانی اکیڈمی کے نمائندے اور سماعت سے محروم برادری کے دیگر نمائندے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

******

U. No.293

(ش ح –ض ر- ر ا)



(Release ID: 2057574) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi