ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ارضیاتی سائنسز کی وزارت صفائی ستھرائی اور موثر حکمرانی کو فروغ دینے والی خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیار ہے

Posted On: 22 SEP 2024 9:11AM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے صفائی ستھرائی اور موثر حکمرانی کو فروغ دینے والی خصوصی مہم 4.0 کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یہ مہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی خصوصی مہم 4.0 سے مطابقت رکھتے ہوئے سوچھ بھارت کے نظریے کےساتھ شروع کی گئی ہے۔ اِس مہم پر ایم او ای ایس کے نئی دلّی میں واقع صدر دفتر اور ملک بھر میں پھیلے دفاتر میں 2  اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 کے دوران عمل کیا جائے گا۔ خصوصی مہم 4.0 کی تیاریوں کے مرحلے وزارت میں شروع ہوگئے ہیں جو 16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک جاری رہیں گے۔

وزارت کے خود مختار اداروں، ملحقہ اور ماتحت دفاتر سمیت سبھی اداروں کو خصوصی مہم 4.0 پر موثر عمل آوری سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ اس دوران صفائی کے درکار مقامات کی شناخت، ناکارہ چیزوں کو ٹھکانے لگانے، وزیر التوا سرکاری مراسلوں، شکایتوں اور اپیلوں سمیت اضافی جگہ بنانے کی منصوبہ بندی اور دفتر کے احاطے کی تزئین نو پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ یہ کوششیں حکومتی کام کاج میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور کوڑے کے بندوبست کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہیں۔

بھارت سرکار کی ملک گیر مہم، خصوصی مہم 4.0 کا مقصد کام کاج کے مقامات کی صفائی، پیداواریت پر مبنی طریقہ کار کو بڑھاوا دینا اور زیر ا لتوا معاملوں کو نمٹانا ہے۔ وہیں یہ سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے، ریکارڈ کے بہتر رکھ رکھاؤ اور عوامی مقامات اور کام کرنے کی جگہوں کی صفائی کو یقینی بناتی ہے۔

ارضیاتی سائنسز پر جدید تحقیق، معلومات اور خدمات سے متعلق اہم ترین وزارت ایم او ای ایس، خصوصی مہم 4.0 کے دوران درج فہرست سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرے گی:

  • ایم او ای ایس اور اس کے سبھی ادارے خصوصی صفائی مہم (سوچھتا) پر عمل آوری کریں گے جن میں آرکٹک (ہمادری) اور انٹارکٹک (بھارتی اور میتری) کی سمندر میں تحقیقی کشتیاں بھی حصہ لیں گی۔ ان سرگرمیوں کا جاری سوچھتا ہی سیوا مہم کے ساتھ ہی انعقاد کیا جائے گا۔  ایم او ای ایس بڑے پیمانے پر عوامی شمولیت اور بیداری کو فروغ دینے کے لئے 80 مقامات پر ساحل سمندر کی صفائی میں مدد کرے گی۔
  • ایم او ای ایس ترجیحی بنیادوں پر زیر التوا معاملات کی شناخت اور انہیں نمٹانے پر کام کرے گی۔ ساتھ ہی عوامی شکایات اور ا پیلوں کو حکومت کی مہم کے طے شدہ ہدف کے مطابق حل کرنے پر عمل کرے گی۔
  • جگہ بنانے اور ریکارڈ کے بندوبست پر بھی توجہ دی جائے گی جن میں پرانی فائلوں پر نظر ثانی اور بند کرنا/ باہر کرنا، کباڑ کو ٹھکانے لگانا اور کام کو ا ٓسان بنانے کے طریقہ کار کی پہچان کرنا شامل ہیں تاکہ کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوسکے۔
  • ایم او ای ایس ای-آفس، کام کاج کے دوران کاغذ پر کم انحصار اور ڈیجیٹل حکمرانی کے ذریعے اپنے داخلی  طریقہ کار کو خصوصی مہم زیادہ موثر بنائے گی۔

خصوصی مہم4.0 کے تحت تازہ جانکاریاں اور حصولیابیاں، ایم او ای ایس کے مرکزی مانیٹرنگ پورٹل (https://scdpm.nic.in/)  اور انظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آرپی جی) پر دستیاب رہیں گی۔ اس کے علاوہ ایم او ای پی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس پر @moesgoi، فیس بک، انسٹاگرام، لنکڈ ا ن اور# اسپیل کمپینگ 4.0 کے تحت عوامی مفاد اور بیداری کے مقصد سے تشہیر کی جائے گی ۔

******

U. No.280

(ش ح –ض ر- ر ا)



(Release ID: 2057551) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi