سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

روڈ ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے پونے، مہاراشٹر میں قومی شاہراہ کے دو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا


ضلع پونے میں این ایچ-965 (پالکھی مارگ پیکج- VI) پر موہول-آلندی کے دیوے گھاٹ سے ہڈاپسر سیکشن (220.900کیلو میٹر  سے 234.150  کیلو میٹر یعنی 13.25 کیلو میٹر)  تک موجودہ 2-لین کے اسٹریچ کی 4-لین میں  توسیع

(کل پروجیکٹ لاگت 819 کروڑ روپے)

این ایچ-48 کے پونے ستارا سیکشن پر مولا اور مٹھا پل پر بڑے پلوں کی تعمیر

(کل پروجیکٹ لاگت 80 کروڑ روپے)

Posted On: 21 SEP 2024 6:55PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے پونے، مہاراشٹرا میں جناب دیویندر فڑانویس، نائب وزیر اعلیٰ، حکومت مہاراشٹر اورجناب مرلیدھر موہول، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت اور تعاون کے وزیر مملکت، حکومت ہند کی موجودگی میں دو قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KTY0.jpg

ان میں ضلع پونے میں این ایچ-965 (پالکھی مارگ پیکج- VI) پر موہول-آلندی کے دیوے گھاٹ سے ہڈاپسر سیکشن تک 13 کلومیٹر کے راستے کو چار لین بنانا اور سنہا گڑھ سے سروس سڑکوں کے ساتھ این ایچ-48 کے پونے ستارا سیکشن پر مولا اور مٹھا پل پر بڑے پلوں کی تعمیر شامل ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HJQY.jpg

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب نتن گڈکری نے کہا کہ این ایچ-965 کے ہڈاپسر سے ڈوو گھاٹ سیکشن کو چوڑا اور اپ گریڈ کرنا اس سیکشن پر بھیڑ کو کم کرنے میں اہم رول ادا کرنے والا ہے۔ اس سے عقیدت مندوں کو پالکھی یاترا میں محفوظ اور خوشگوار سفر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس آئی ڈی سی کے ذریعہ پالکھی مارگ کے ساتھ آرام گاہیں تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مولا اور مٹھا ندی پر بڑے پلوں کی تعمیر، نرہے سے نولے پل تک سروس روڈ کو چوڑا کرنے اور سنہا گڑھ روڈ سے وارجے تک مزید رابطہ کاری سے ان علاقوں میں آمد و رفت  کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے آئی نے این ایچ 60 کے ناسک فاٹا کھیڈ سیکشن میں ایلیویٹڈ کوریڈور کے لیے ٹینڈر بھی طلب کیے ہیں، اس منصوبے کی مالیت 7500 کروڑ  روپے ہے۔

مزید برآں، راویت تا نڑھے ایلیویٹڈ کوریڈور کی ترقی کے لیے ڈی پی آر مکمل کر لیا گیا ہے، اس منصوبے کی مالیت  5000 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ یہ منصوبہ دسمبر2024 میں شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ این ایچ-548ڈی کے تلیگاؤں چکن شکارا پور سیکشن اور این ایچ –753ایف کے پونے-شیرور سیکشن کے ایلیویٹڈ کوریڈور ایم ایس آئی ڈی سی کے ذریعہ تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی ممبئی-بنگلور ایکسپریس وے کے لیے ڈی پی آر کا منصوبہ دو شہروں کو جوڑنے اور ممبئی، پونے اور بنگلور سے سفر کے وقت کو کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y0MF.jpg

ان پروجیکٹوں کا مقصد پونے، ستارہ اور سولاپور کے درمیان رابطے کو بڑھانا ہے، جو بھگوان وٹھل کے مقدس مندر کا سفر کرنے والے عقیدت مندوں کے لیے آسان سفر فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، تیز سفر میں سہولت فراہم کریں گے، ٹریفک کی بھیڑ کو کم کریں گے، اور مقامی معیشتوں کو فروغ دیں گے۔

ان منصوبے سے حسب ذیل فائدہ ہوگا:-

  • پوری قوم اور اس سے بڑھ کر عقیدت مندوں کو "بھگوان وٹھل" سے جوڑنا۔
  • قومی شاہراہ  کے دونوں طرف "پالکھی" کے لیے وقف شدہ  پیدل راستہ ۔
  • "عقیدت مندوں" کے لیے پریشانی سے پاک اور محفوظ راستہ۔
  • وقت اور ایندھن کی بچت کے نتیجے میں پورے راستے پر ٹریفک کی بھیڑ سے نجات۔
  • زرعی پیداوار اور مقامی مصنوعات کو بڑی منڈی تک آسان رسائی حاصل کرنے کے لیے۔
  • پالکھی یاترا کے جلوس میں تقریباً 10-9  لاکھ وارکری حصہ لیتے ہیں۔
  • پونے ستارا اور سولاپور ضلع میں حادثات کو کم کرے گا۔
  • پونے کے شہری علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، ٹیکسٹائل پارلیمانی امور کےوزیر، جناب چندرکانت دادا پاٹل، بارامتی رکن پارلیمنٹ ، محترمہ سپریہ سولے، ڈویژنل کمشنر نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض(

265

 



(Release ID: 2057417) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu