ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت نے جنگلی جانوروں کے مساکن  کی مربوط ترقی سے متعلق  100 دن کا ہدف حاصل کیا


کابینہ نے 15ویں مالیاتی کمیشن سائیکل کے لیے 2602.98 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ جنگلی جانوروں کے مساکن  کی ترقی کی  اسکیم کو جاری رکھنے کی حال ہی میں منظوری دے دی ہے

اسکیم کلیدی عناصر کو نمایاں کرے گی: پروجیکٹ ٹائیگر، پروجیکٹ ہاتھی، اور جنگلی جانوروں کے مسکن  کی ترقی

Posted On: 21 SEP 2024 2:38PM by PIB Delhi

کابینہ نے 11 ستمبر کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں، 15 ویں مالیاتی کمیشن سائیکل کے لیے2602.98 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ وائلڈ لائف ہیبی ٹیٹس(جنگلی جانوروں کے مساکن )  کی مربوط ترقی کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ مذکورہ اسکیم میں اہم پروجیکٹ ٹائیگر کے ذیلی عنصر کے ساتھ پروجیکٹ ہاتھی اور جنگلی جانوروں کے مسکن کی ترقی  شامل ہیں۔ یہ حکومت کے 100 روزہ ایکشن پلان میں شامل اشیاء  میں سے ایک تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PTY5.jpg

 

اسکیم کے موجودہ بنیادی اور کلیدی  عناصر کو مضبوط بناتے ہوئے، اسکیم ہمارے ٹائیگر اور جنگلی حیات کے حامل جنگلات میں موجودہ اور اگلے مالی سال کے دوران مختلف علاقائی خطوں  میں تکنیکی اقدامات کو فروغ دینے کا تصور  پیش کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OHDL.jpg

 

پروجیکٹ ٹائیگر میں پہلے سے ہی روز مرہ کے انتظامی طریقوں میں ٹیکنالوجی کا زبردست استعمال ہے جیسے کہ ایم – ایس ٹی آر آئی پی ای ایس  (مانیٹرنگ سسٹم فار ٹائیگرز، انٹینسیو پروٹیکشن اینڈ ایکولوجیکل اسٹیٹس) (ٹائیگروں کی نگرانی کا نظام ، شدید تحفظ اور ماحولیاتی حیثیت)  موبائل ایپلیکیشن۔ مؤخر الذکر ڈیجیٹل انڈیا پہل کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور 2022 میں کل ہند سطح پر  ٹائیگر وں کا تخمینہ  کے 5 ویں چکر کے دوران فیلڈ لیول کے ماحولیاتی ڈیٹا کو جمع کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تھا۔ ملک بھر میں ٹائیگروں   کی رہائش گاہوں پر کیمرہ ٹریپس کی وسیع تعیناتی کے ساتھ ٹائیگر کا تخمینہ اپنے آپ میں تکنیکی اعتبار سے کافی شدید ہے۔  یہ مشق جانوروں کی مختلف نسلوں  کی سطح کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا بھی استعمال کرتی ہے۔ ٹائیگروں کے تحفظ  کے شعبے میں تحفظ جینیات کو بھی نمایاں طور پر استعمال کیا گیا ہے جس میں ٹائیگروں  کی جینیاتی ساخت کی بنیاد پر نقل مکانی کے لیے ایک ایس او پی   جاری کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ جینیات کو کم کثافت والے مناظر میں ٹائیگروں  کی تعداد کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف  نسلوں  کے کھانے کی ماحولیات کا تعین کرنے کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ان اقدامات کو بڑھانے کی تجویز ہے۔

پروجیکٹ ٹائیگر کا عنصر ملک میں پروجیکٹ چیتا کی بھی حمایت کرتا ہے جسے جنگلی جانوروں  کی رہائش گاہوں کی مربوط ترقی کی اہم  اسکیم کے تحت جاری رکھا جائے گا۔ مذکورہ اسکیم کے تحت چیتا ایکشن پلان کے مطابق چیتا کے تعارف کے علاقوں کو بڑھانے کی تجویز ہے اور جدید ریڈیو ٹیلی میٹری پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے نگرانی کے پروٹوکول کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030AG5.jpg

جنگلی  جانوروں کی رہائش گاہ کی ترقی کے  عنصر کے تحت پروجیکٹ ڈولفن کو ڈولفن کے ساتھ ساتھ ان کے رہائش گاہ کی گنتی کے لیے ریموٹلی آپریٹڈ وہیکلز (آر او ویز) اور غیر فعال صوتی  مانیٹرنگ ڈیوائسز جیسے آلات کی فراہمی کے ذریعے تعاون فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ "شیر @ 2047: امرت کال کے لیے ایک وژن" کے عنوان سے دستاویز میں تصور کردہ سرگرمیوں کے مطابق پروجیکٹ لائین، جو کہ جنگلی حیات کے مسکن  کی ترقی کے دائرے میں بھی ہے، کو  مضبوط کیا جائے گا   پروجیکٹ ہاتھی عنصر کے تحت انسان - ہاتھی کی کشمکش کا تصور معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے اقدامات سے فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ جبکہ  ان کا تجرباتی بنیادوں پر ٹیسٹ کیا گیا ہے، انہیں بڑے پیمانے پر تعینات کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00481IH.jpg

55 ٹائیگر محفوظ گاہ، 33 ہاتھیوں کے محفوظ گاہ  اور 718 محفوظ علاقوں اور ان کے اثر و رسوخ والے زون کو فائدہ ہوگا۔ ان علاقوں کے جنگلات ملک کے آبی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی مشکلات کے خلاف ایک مضبوط پناہ گاہ  ہیں۔ اس کے علاوہ، ان مناظر پر قابض بنیادی نسلوں کی اقسام ، خاص طور پر ٹائیگر، ہاتھی، چیتا، برفانی چیتے اور شیر، جو ان ماحولیاتی نظام کے اشارے کے طور پر کام کرتے ہیں، کی کوز کو آگے بڑھایا جائے گا۔ یہی نہیں، کم معروف پرجاتیوں، خاص طور پر جن کی شناخت وائلڈ لائف ہیبی ٹیٹ جزو کی ترقی کے تحت نسلوں کی اقسام  کی بحالی کے پروگرام کے لیے کی گئی ہے، اس اسکیم کے تسلسل سے ساتھ فائدہ اٹھائے گے ۔

اس اسکیم میں ماحولیاتی سیاحت اور ذیلی سرگرمیوں کے ذریعہ بالواسطہ روزگار کے علاوہ براہ راست مصروفیت  کے ذریعہ 50 لاکھ سے زیادہ افرادی دنوں کی روزی روٹی پیدا ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005S9IS.jpg

وائلڈ لائف ہیبی ٹیٹس کی مربوط ترقی کی مرکزی اسپانسر  شدہ  اسکیم کا تسلسل ٹائیگر  اور جنگلی حیات کے تحفظ کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معیشت اور ماحولیات ایک ساتھ بڑھیں۔

15ویں مالیاتی کمیشن سائیکل کے ساتھ ساتھ اس کی بقیہ مدت کے لیے تین اجزاء کے لیے مجموعی اخراجات:

نمبر شمار

اسکیم کا نام

مرکزی حصہ

ریاستی حصہ

کل

1

پروجیکٹ ٹائیگر

1575.00

955.00

2530.00

2

پروجیکٹ ہاتھی

182.58

54.00

236.58

3

جنگلی حیات کے مسکن کی ترقی

845.4

273.02

1118.42

تمام ارقام کروڑ روپے میں۔                    کل:

2602.98

1282.02

3885.00

ای ایف سی کا عنصر

2024-25

2025-26

پروجیکٹ ٹائیگر

365.00

365.00

پروجیکٹ ہاتھی

40.00

40.12

جنگلی حیات کے مسکن کی ترقی

195.00

183.16

(تمام ارقام کروڑ روپے میں)   کل

600

588.28

             

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*************

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.252

 



(Release ID: 2057343) Visitor Counter : 20