امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور صارفین کے امور کے وزیر جناب پرہلاد وی جوشی نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے موقع پر صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کا دفتری معائنہ کیا
Posted On:
20 SEP 2024 7:59PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمہ نے اپنے مختلف ماتحت دفاتر، منسلک اور خودمختار دفاتر کے ذریعے آج سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کا چوتھا دن منایا، جس کا موضوع ’’سوبھاو سوچھتا – سنسکار سووچھتا‘‘ تھا۔
محکمہ کے اندر صفائی ستھرائی ، صحت مند کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد وی جوشی نے سکریٹری اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ محکمانہ دفاتر کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ کے دوران وزیر موصوف نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا، عملے کے ارکان سے بات چیت کی اور عہدیداروں کو کام کا اچھا ماحول برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔
صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں جاری رہیں: بی آئی ایس ، این آر ایل ، موہالی میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ملازمین نے دفتر کے قریب سڑک کے کنارے کے علاقے کی صفائی کی اور 4 ٹن کچرا جمع کرکے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔ این ٹی ایچ، وارانسی اور این سی سی ایف، نئی دہلی نے اپنے دفتری آلات جیسے لائٹس، پنکھے اور اے سی کے ساتھ ساتھ بجلی کی دیگر اشیاء کی صفائی کی۔
بی آئی ایس، این آر ایل، موہالی میں منعقدہ صفائی مہم سے پہلے اور بعد کی تصاویر (20-09-2024)
این ٹی ایچ، وارانسی کے ملازمین ۔ دفتر اور سامان کی صفائی (20-09-2024)
این سی سی ایف، نئی دہلی میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں
سوچھتا ورکشاپ: آج این ٹی ایچ (ہیڈ کوارٹر) میں ایک سوچھتا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دفتری جگہوں اور آس پاس کے علاقوں میں سوچھتا کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 12 تقریبات منعقد کی گئیں۔
این ٹی ایچ ہیڈکوارٹر میں سوچھتا ورکشاپ۔
ہندی سلوگن لکھنے کا مقابلہ: این ٹی ایچ (این ڈبلیو آر) جے پور کے 25 ملازمین نے 20.09.2024 کو منعقدہ صفائی اور حفظان صحت کے موضوع پر سلوگن لکھنے کے مقابلے میں حصہ لیا۔
این ٹی ایچ (این ڈبلیو آر) جے پور میں ہندی نعرہ سلوگن کے مقابلے کا انعقاد
این ٹی ایچ، ممبئی نے مہم میں جن بھاگیداری کو بڑھانے کے لیے دفتر کے احاطے کے باہر 6 سیلفی بوتھ اور دفتر کے احاطے کے اندر 4 سیلفی بوتھ نصب کیے ہیں۔ بہت سے ملازمین نے سووچھتا ہی سیوا کے پلے کارڈز اٹھائے بوتھ پر تصاویر اور سیلفیاں لیں۔
ایس ایچ ایس سیلفی بوتھ پر این ٹی ایچ ، ممبئی کے ملازمین
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 233
(Release ID: 2057229)
Visitor Counter : 43