اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں معیار کے تصورات پر چیپٹر کنونشن 2024 اختتام پذیر


ہمیں لوگوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں بہتر طور طریقے سے لیس کیا جا سکے تاکہ موجودہ کاروباری ماحول کے چیلنجوں کا زیادہ اعتماد کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے- سری جی وی این پرساد، ڈائریکٹر (کمرشل)، آر آئی این ایل

Posted On: 20 SEP 2024 6:14PM by PIB Delhi

19 اور 20 ستمبر 2024 کو کوالٹی سرکل فورم آف انڈیا، وشاکھاپٹنم چیپٹر کے زیر اہتمام ’’لوگوں میں سرمایہ کاری، ایک بہتر مستقبل کی تعمیر‘‘ کے موضوع کے ساتھ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کوالٹی تصورات 2024 پر دو روزہ کنونشن آج کامیابی کے ساتھ کلب کے اُکُو کے کثیر المقاصد ہال میں اختتام پذیر ہوا۔

آج منعقد ہونے والے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، مہمان خصوصی سری جی وی این پرساد، ڈائریکٹر (کمرشل)، آر آئی این ایل نے کہا کہ اس تقریب کی وسعت ایک چھوٹے قومی کنونشن کی طرح ہے۔ انہوں نے کیو سی ایف آئی  وشاکھاپٹنم چیپٹر کی پوری ٹیم کو، 34 تنظیموں کے 660 سے زیادہ مندوبین کو ایک ساتھ لانے اور ایک دوسرے سے اشتراک اور سیکھنے کا موقع فراہم کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم  کنونشن کے تھیم کو دیکھیں ’لوگوں میں سرمایہ کاری، ایک بہتر مستقبل کی تعمیر‘، تو یہ بہت مناسب طریقے سے منتخب کیا گیا ہے۔ ایک بہتر مستقبل بنانے کے لیے، ہمیں موجودہ دور  میں اپنی پوری کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی کاروبار میں برقرار رہنے کے لیے، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آیا ہم جو مصنوعات یا خدمات فراہم کر رہے ہیں  کیا وہ واقعی مسابقتی قیمت پر گاہک کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں یا نہیں۔  انہوں نے تاہم کہا  کہ مقابلہ بڑھ رہا ہے تو  کاروباری اداروں کو زیادہ درستگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تکنیکی بہتری اور گاہک کی پسند متحرک طور پر بدل رہی ہے۔ اس منظر نامے میں، ایک ہی راستہ ہے کہ لوگوں کو ہنر مند بنایا جائے اور انہیں بااختیار بنایا جائے۔ جناب جی وی این پرساد نے مزید کہا کہ اس کے لیے ہمیں لوگوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں بہتر طریقے سے لیس کیا جا سکے تاکہ موجودہ کاروباری ماحول کے چیلنجوں کا زیادہ اعتماد کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے۔ تاہم سبھی  کل ملازمین کی شمولیت تنظیم کے بہتر مستقبل کی تعمیر کی کلید ہے‘‘۔

 

ہندوستانی اسٹیل انڈسٹری میں، خاص طور پر آر آئی این ایل وزاگ اسیٹل میں، کوالٹی اور لین تصورات کو اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزاگ اسٹیل پبلک سیکٹر کا پہلا اسٹیل پلانٹ ہے جس نے 5ایس کو پوری تنظیم میں دبلے پتلے انتظامی اقدامات میں سے ایک کے طور پر نافذ کیا ہے۔ جناب جی وی این پرساد نے کہا یہ بات قابل ذکر ہے کہ  آر آئی ایل ایل وزاگ اسٹیل ملک کا پہلا 5ایس سرٹیفائیڈ اسٹیل پی ایس یو ہے اور کیو سی ایف آئی ہمارے سفر اور اس مشن کو حاصل کرنے میں ایک بھروسہ مند شراکت دار  رہا ہے‘‘۔

زوردار تالیوں کے بیچ، سری جی وی این پرساد نے کہا کہ " آر آئی این ایل وزاگ اسیٹل کے ملازمین کوالٹی چیک اور 5ایس کے علاقوں میں قومی اور بین الاقوامی فورموں پر ہمارا پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔ پچھلے سال، بیجنگ، چین میں منعقدہ کیو سی سرکلز آئی سی کیو سی سی  2023 کے بین الاقوامی کنونشن میں ایل کیو سی  کی تین ٹیموں نے شرکت کی اور "گولڈ ایوارڈز" حاصل کیے۔ اسی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، آر آئی این ایل  بین الاقوامی فورمز میں باقاعدگی سے حصہ لے رہا ہے۔ انہوں  نےکہا کہ  اس سال بھی ہم نے نومبر 2024 کے مہینے میں کولمبو، سری لنکا میں منعقد ہونے والے آئی سی کیو سی سی  2024 کے لیے 3 ٹیموں کو نامزد کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل جناب آر وجے شیکھر، ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ، نیول ڈاکیارڈ، وشاکھاپٹنم نے کہا کہ ملازمین کی شمولیت کام کی جگہ پر کامیابی کی کلید ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنظیموں کو ملازمین کی شمولیت اور آر آئی این ایل  میں کوالٹی سرکلز اور 5ایس  ورک پلیس مینجمنٹ سسٹم جیسے مسلسل بہتری کے اقدامات کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

مہمانانِ خصوصی جناب سنجے کمار سنہا، چیف جنرل منیجر اور پروجیکٹس کے سربراہ، این ٹی پی سی سمہادری، وشاکھاپٹنم، سری گنا سندرم، ہیڈ، کورومنڈیل انٹرنیشنل، وزاگ نے اس موقع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ اس طرح کے کنونشن سے مختلف تنظیموں کے اراکین کو علم حاصل کرنے میں بہت مدد ملتی ہے اور وہ علم کو پھیلانے اور آس پاس کی تنظیموں کو اعلیٰ معیار اور پیداواری صلاحیت کی طرف رہنمائی کرنے میں کیو سی ایف آئی وشاکھاپٹنم کی کوششوں کی تعریف کی۔

جناب جی گاندھی، سی جی ایم (ایچ آر) اور کیو سی ایف آئی وشاکھاپٹنم چیپٹر کے چیئرمین نے اپنے مندوبین کو نامزد کرنے کے لیے تمام شریک تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چیرمین، کیوسی ایف آئی جناب کمریڈ سنجے کمار،(ایچ آر اینڈ کیو اے) نیول ڈاکیارڈ وشاکھاپٹنم نے تمام شرکت کرنے والی تنظیموں اور مختلف ایونٹس میں ٹیموں کی فعال شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اعزازی سکریٹری کیو سی ایف آئی وشاکھاپٹنم چیپٹر جناب ایم ای سی وی ساگر نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ان کی بہترین کیس اسٹڈی پریزنٹیشنز کے لیے مبارکباد دی، اور مختلف ایونٹس کے انعام یافتگان نے کیو سی کیو سی  2024 کے اس میگا ایونٹ کو اس سال زیادہ سے زیادہ مندوبین کی نامزدگی کے ذریعے ایک شاندار کامیابی حاصل کرنے میں تمام ممبر تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں معززین نے اس موقع پر منعقدہ مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مندوبین کو انعامات سے نوازا۔

********

ش ح۔ش را۔  ج

Uno-217



(Release ID: 2057210) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi