بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کی وزارت نے سوَچھتا ہی سیوا 2024 مہم میں شمولیت اختیار کی


عوامی شراکت داری، وسیع تر صفائی ستھرائی مہمات، اور صفائی متروں کی فلاح و بہبود جیسے موضوعات اس پہل قدمی میں مرکزی حیثیت کے حامل ہیں

جناب سربانند سونووال اور جناب شانتنو ٹھاکر  نے تمام تر بندرگاہوں پر شجرکاری اور صفائی ستھرائی مہمات کی قیادت کی

Posted On: 20 SEP 2024 7:08PM by PIB Delhi

’سوابھاؤ سوَچھتا – سنسکار سوَچھتا‘ کے موضوع کے تحت 13 ستمبر 2024 کو لانچ کی گئی حکومت ہند کی ’سوَچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 مہم‘ سے ہم آہنگ، بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے صفائی ستھرائی سے متعلق مختلف مہمات اور عوامی رابطہ کاری سرگرمیوں کی قیادت کی۔ 16 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک جاری رہنے والی یہ مہم تین اہم ستون : سوَچھتا کی بھاگیداری، سمپورن سوَچھتا، اور صفائی متر سرکشا شیور  پر مرتکز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UNW0.jpg

مہم کی تیاری کے اس مرحلے کے دوران، تمام تر زیر التواء حوالہ جات اور کاغذی اور الیکٹرانک فائلوں/ریکارڈوں  کا جائزہ پوری وزارت اور اس کی تنظیموں/پی ایس یوز میں شروع کیا جا رہا ہے تاکہ مہم کے مرحلے کے دوران حاصل کیے جانے والے اہداف کا تعین کیا جا سکے جو کہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024تک جاری رہے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P5GG.jpg

حال ہی میں جناب سربانند سونووال نے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر اور سکریٹری جناب ٹی کے راماچندرن کے ساتھ وی او چدمبرنار بندرگاہ، توتوکورِن، واقع تمل ناڈو میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ موضوع کے تحت ایک وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا تھا۔ یہ مہم مختلف بندرگاہوں پر شجرکاری کی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی کی مہم، اور حلف لینے کی تقریبات کے ساتھ جاری ہے، اور یہ صفائی ستھرائی کو ایک طریقہ حیات بنانے کے مقصد سے شراکت داروں اور ملازمین کو ترغیب فراہم کر رہی ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے کولکاتا کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سوَچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر سوچھتا کا عہد لینے سے متعلق تقریب کی قیادت کی۔ اس تقریب میں شرمدان، درخت لگانے، پنشن ایپ کا آغاز، اور سرکلر مینجمنٹ پورٹل کا افتتاح جیسی سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔

وشاکھاپٹنم بندرگاہ اتھارٹی، ممبئی بندرگاہ اتھارٹی و دیگر سمیت وزارت کی مختلف تنظیموں نے بھی ایسی متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جو ایس ایچ ایس 2024 مہم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس میں بندرگاہ کے ملازمین اور مقامی برادریوں کی شرکت سوَچھتا اور ماحولیاتی ہمہ گیریت کے تئیں ایک اجتماعی عہدبندگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:180



(Release ID: 2057208) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi