وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
محکمہ ماہی پروری میں خصوصی مہم 4.0 کی تیاری
Posted On:
20 SEP 2024 7:23PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت ماہی پروری کا محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی ایک پہل، خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک شروع کی جانے والی مہم کا مقصد سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانا اور سرکاری دفاتر میں التواء کو کم کرنا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 دو مرحلوں میں، یعنی 16 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کا مرحلہ اور 02 سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل درآمد کا مرحلہ،چلائی جائے گی ۔
محکمہ ماہی پروری اس ملک گیرپہل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ صفائی کو فروغ دیا جا سکے، زیر التواء معاملوں کو جلد نمٹایا جا سکے اور ریکارڈ کے انتظام کو ہموار کیا جا سکے۔ یہ مہم آفس کی جگہوں کے بہتر انتظام اور آپریشنل کارکردگی کے ذریعہ گورننس کو بہتر بنانے کے حکومت کے وسیع تر وژن سے ہم آہنگ ہے۔
خصوصی مہم 4.0 کی تیاری کے سلسلے میں، ماہی پروری کے محکمے کے سکریٹری جناب ابھیلکش لیکھی نے جناب ساگر مہرا، جے ایس (ایڈمنسٹریشن)، محکمہ ماہی پروری اور محکمہ کے دیگر افسران کے ساتھ ایک تیاری میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ سطح کے ساتھ ساتھ تمام دفاتر/یونٹس میں مہم کے دوران سرگرمیوں اور مہم کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مزید برآں، محکمہ ماہی پروری کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرا نے فشریز سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹل انجینئرنگ فار فشریز (سی آئی سی ای ایف)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز۔ پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ (این آئی پی ایچ اے ٹی ٹی)، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ناٹیکل اینڈ انجینئرنگ ٹریننگ (سی آئی ایف این ای ٹی)، کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی (سی اے اے) سمیت محکمہ کے فیلڈ یونٹوں کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں ان اداروں میں خصوصی مہم کی جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
نفاذ کے مرحلے کے دوران، محکمہ زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم چلائے گا، جن پر خصوصی توجہ دی جائے گی:
- معزز وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی مواصلات، وزیر اعظم کے دفتر کے معاملات، عوامی شکایات اور پارلیمانی یقین دہانیوں کے زیر التواء حوالہ جات کو نمٹانا۔
- سینٹرل سیکرٹریٹ مینوئل آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم او پی) اور پبلک ریکارڈ ایکٹ، 1993 کی تعمیل میں طبعی فائلوں/ریکارڈ کا جائزہ لینا، ریکارڈ کرنا اور ختم کرنا۔
- دفتر کی جگہ کو خالی کرنے کے لیے ناقابل استعمال اسٹور اور دفتری سازوسامان کو الگ کرنا اور ضائع کرنا، دفتری رہائش اور کمپلیکس میں صفائی کو فروغ دینا، بے ترتیبی کو کم کرنا، اور کام کے ایک منظم اور نتیجہ خیز ماحول کو یقینی بنانا۔
مہم کی تیاری کی مشق کے طور پر، سکریٹری (ماہی پروری) نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ نئی دہلی کےکرشی بھون اور چندرلوک بلڈنگ میں محکمہ کے دفاتر کا معائنہ کیا۔ معائنے سے پرانی فائل/ریکارڈ اور پرانے میگزین/اخبارات کے مختلف حصوں/یونٹ میں جمع ہونے کا انکشاف ہوا۔ ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے اور دفتری جگہ کے موثر استعمال کے لیے پرانے ریکارڈ/فائلوں اور اسٹور کی بروقت علیحدگی اور تصرف کو یقینی بنانے کے لیے فوری ہدایات جاری کی گئیں۔
خصوصی مہم 4.0 بہتر دفتری انتظام، صفائی ستھرائی اور زیر التواء معاملات کے فوری حل کے ذریعہ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاس ہے۔ ماہی پروری کا محکمہ سوچھتا کو اپنی تنظیمی ثقافت کا مستقل حصہ بنانے کے لیے وقف ہے اور ایک صاف ستھرا اور زیادہ موثر کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مہم میں سرگرمی سے حصہ لیتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
219
(Release ID: 2057186)
Visitor Counter : 36