کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں اے پی ای ڈی اے پویلین نے  ہندوستان کی متنوع زرعی کھانوں کی پیشکشوں کی نمائش کی


ہندوستانی زرعی اور تیار شدہ کھانے کی مصنوعات کے لیے بازار  تک رسائی کو بڑھانے کی پہل

Posted On: 20 SEP 2024 12:35PM by PIB Delhi

زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، وزارت تجارت اور صنعت نے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں‘اے پی ای ڈی اےپویلین’ قائم کیا ہے۔ پویلین کا افتتاح ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ کامرس، جناب راجیش اگروال نے چیئرمین، اے پی ای ڈی اے،جناب ابھیشیک دیو، اے پی ای ڈی اے کے سینئر افسران، کئی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کیا۔

اے پی ای ڈی اے، 19 سے 22 ستمبر 2024 کو ہونے والے پروگرام میں تازہ پیداوار، تیار شدہ کھانے، آرگینک مصنوعات اور الکوحل والے مشروبات سمیت مختلف غذائی مصنوعات کی پیشکشوں (آفرنگس ) کی نمائش کے لیے ہندوستان کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

جناب ابھیشیک دیو نے ہندوستانی باغبانی کی پیداوار کو مشرق وسطیٰ کے بازاروں اور خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے ممالک میں فروغ دینے کے لیے لولو گروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب یوسف علی ایم اے کے ساتھ ایک مفاہمت  پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے لولو گروپ کے ہائپر مارکیٹس اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستانی باغبانی کی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔ یہ عالمی سطح پر ہندوستانی باغبانی کی برآمدات کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

بھارت منڈپم کے نمائشی ہال (ہال نمبر 3) میں اے پی ای ڈی اے پویلین، اس تین روزہ عظیم الشان نمائش میں ہندوستان کی 25 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹیز) کے 155 نمائش کنندگان کی میزبانی کر رہا ہے۔ نمایاں شرکاء میں مہاراشٹر، تمل ناڈو، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، ہریانہ، پنجاب اور کرناٹک جیسی ریاستیں شامل ہیں۔ جن اہم شعبوں کی نمائش کی جا رہی ہے ان میں تازہ پھل اور سبزیاں، پراسیسڈ فوڈز اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات، باسمتی چاول، جانوروں کی مصنوعات، کاجو، جغرافیائی اشارے (جی-1)  مصنوعات، نامیاتی مصنوعات اور الکوحل مشروبات شامل ہیں۔

اے پی ای ڈی اے  نے تقریباً 80 سے زائد ممالک سے ممتاز بین الاقوامی خریداروں کو مدعو کیا ہے۔(ریورس بائیر-سیلر  میٹ ، آر بی ایس ایم) کو بی 2 بی میٹنگز کے لیے ایپ پر مبنی اپائنٹمنٹ سسٹم کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے، جو ہندوستانی برآمد کنندگان کو خریداروں، درآمد کنندگان اور بین الاقوامی تجارتی نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ صرف آج تقریباً  1000 بی 2 بی میٹنگز کی گئیں اور درآمد کنندگان، جمع کرنے والوں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) ، فارمر پروڈیوسر کمپنیز (ایف سی پیز) ، اختراع کاروں، اور زرعی کاروبار کرنے والوں کے درمیان تین ہزار میٹنگیں آئندہ  تین دنوں کے لیے شیڈول ہیں۔

پویلین میں تازہ اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس، باسمتی چاول، باجرے پر مبنی مصنوعات، نامیاتی مصنوعات، اور جی آئی ٹیگ والی اشیاء نمایاں طور پر آویزاں ہیں۔ ایچ ایم اے ایگرو، ملیٹ میجک فاؤنڈیشن، جسمیر فوڈس، بیسیلیا آرگینکس، ہاؤس آف ہمالیاز، آل انڈیا کیشیو ایسوسی ایشن، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیکجنگ، وٹّم ایگرو اینڈ ڈیری انڈسٹریز ۔ لمیٹڈ، میگنم فوڈس اینڈ اسنیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، اور کامدھینو انٹرپرائزز، دیگرکے درمیان منفرد مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔

ایک خصوصی گیلری، جی-1 پروڈکٹ گیلری، ہندوستان کی ممتاز جی-1 ٹیگ شدہ مصنوعات کے لیے وقف ہے، جو کہ عالمی منڈیوں میں بہت اہمیت رکھتی ہے،جو اے پی ای ڈی اے  پویلین کا حصہ ہے۔

حاضرین کھانا پکانے کے لائیو مظاہروں کا مشاہدہ بھی کر سکتے ہیں اور نمائش شدہ مصنوعات سے بنی متعدد ہندوستانی پکوانوں کا مزہ چکھ سکتے ہیں۔ انٹرایکٹو پروجیکشن میپنگ اور انامورفک ڈی-3 اینیمیشن ویڈیو وال کو تخلیقی طور پر بین الاقوامی خریداروں اور فروخت کنندگان کو ملک کے طول و عرض میں اے پی ای ڈی اے  کی اہم زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کی پیشکشوں کی نمائش کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

سیکٹر کے مخصوص علمی اجلاس  جیسے "انڈیا کے آرگینک پاتھ وے: فارم سے گلوبل ٹیبلز تک: انڈیا کی آرگینک پیشکشوں کے لیے بازار  کے روابط کو بڑھانا" اور "بار کو بڑھانا: عالمی منڈیوں میں ہندوستانی الکوحل کے مشروبات کے لیے مواقع تلاش کرنا" پر ایک سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ پویلین میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں اے پی ای ڈی اے کی شرکت کا مقصد ہندوستان کی زرعی برآمدات کو تقویت دینا، نئی منڈیوں کو کھولنا اور عالمی سطح پر متنوع اور اعلیٰ معیار کی زرعی خوراک کی مصنوعات کے ایک سرکردہ پروڈیوسر اور برآمد کنندہ کے طور پر ہندوستان کی ساکھ کو بڑھانا ہے۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ش ت۔ج ا(

U.No 197

 



(Release ID: 2056955) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil