نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوان افراد بھارت کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کریں گے: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا
نوجوانوں کو ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے تعاون دینے کی غرض سے مائی بھارت پورٹل پر درج رجسٹر ہونا چاہئے: نوجوانوں کے امور کی مرکزی وزیر مملکت، رکشا کھڈسے
مہاراشٹر کے شہر پونے میں نوجوانوں کے امور کی وزارت کی’وکست بھارت ایمبسڈر- یووا کنیکٹ‘ پہل قدمی کا آغاز ہوا
’وکست بھارت ایمبسڈر- یووا کنیکٹ‘ پہل قدمی: مرکزی وزراء، ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا اور رکشا کھڈسے نے ایس پی کالج کے طلبا سے بات چیت کی
Posted On:
19 SEP 2024 7:22PM by PIB Delhi
ممبئی / پونے، 19 ستمبر 2024
محنت و روزگار، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے آج مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایس پی کالج میں ’وکست بھارت ایمبسڈر – یووا کنیکٹ‘ پہل قدمی کے تحت منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کہا، ’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کیا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘
اس موقع پر، آج مہاراشٹر سے 'وکست بھارت ایمبسڈر- یووا کنیکٹ' کا آغاز کیا گیا۔ اس پہل قدمی کے تحت مہاراشٹر کے مختلف کالجوں کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ یہ پہل قدمی نوجوانوں کو 'وکست بھارت' کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ان کی ذمہ داری کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔
طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران، ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے ایس پی کالج کی مضبوط تاریخ کی جانب اشارہ کیا، اور کہا کہ کئی ذہین طالب علم اس کے سابق طالب علم رہے ہیں۔ ان طلباء نے مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کی ہے۔ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا جو خواب ہم دیکھتے ہیں وہ بھی ایسے ذہین طلباء کی طاقت سے پورا ہوگا۔
منصوبہ بند ترقی پر حکومت کی توجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محترم وزیر نے کہا، ’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے احتیاط سے منصوبہ بندی کی ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے بجٹ میں نوجوانوں پر مبنی فیصلے کیے گئے ہیں۔‘‘
نوجوانوں کے امور کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے تمام طلباء سے اپیل کی کہ وہ ترقی یافتہ ہندوستان میں اپنا تعاون دینے کے لیے مائی بھارت پورٹل پر اندراج کریں۔
"طلباء ملک کا مستقبل ہیں اور مائی بھارت پورٹل کے ذریعے ان کے پاس ملک کی خدمت کرنے کا بہترین موقع ہے۔" محترمہ کھڈسے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہر طالب علم چھوٹے چھوٹے قدموں سے ہمارے ملک کی ترقی کے بڑے کام کا حصہ بن سکتا ہے۔
اس دوران اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے سوپنل کسلے نے ایک اثر انگیز تقریر کے ذریعے اپناتمغہ جیتنے کا سفر ساجھا کیا۔ سوپنل کسلے نے اپیل کی کہ تمام کھلاڑی نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزارت کی بہت سی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں جو کھلاڑیوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
پروگرام کے دوران کالج کے احاطے میں معززین کی جانب سے 'ایک پیڑ ماں کے نام' پہل قدمی کے تحت درخت لگائے گئے۔
نوجوانوں کے امور کی مرکزی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب نتیش مشرا، ششانک پراسارک منڈلی کے صدر، جناب ایس کے جین اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:174
(Release ID: 2056814)
Visitor Counter : 51