الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرکاری دفاتر میں  طوالت کم کرنے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لئے 02 اکتوبر سے 31 اکتوبر  تک خصوصی مہم4.0 کا اہتمام

Posted On: 19 SEP 2024 6:21PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے سرکاری دفاتر میں طوالت کو کم کرنے اور صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لئے 02 اکتوبر سے 31 اکتوبر2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا اہتمام کیا گیا ہے۔

خصوصی مہم 4.0

یہ خصوصی مہم دو مراحل میں عمل میں لائی جاے گی۔ تیاری کا پہلا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر تک کا ہےجبکہ 02 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کا عمل آوری کا مرحلہ ہے ۔اس سلسلے میں سوچھتا مہم سے متعلق متعلقہ افسروں اور نوڈل افسروں  کے ساتھ ایک تیاری کی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ریکارڈ کے بارے میں  متعلقہ عملے کو تربیت دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایس سی ڈی پی ایم 4.0 کے ضوابط الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے ہیڈکوارٹر اور سبھی منسلک تنظیموں کے ساتھ مشترک کئے گئے ہیں۔

خصوصی مہم 3.0 کی جھلکیاں

سوچھتا میں بہتری لانے اور سرکاری دفاتر میں طوالت کو دور کرنے کے لئے  2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک ایک خصوصی مہم دو مرحلوں میں عمل میں لائی گئی تھی ۔تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک چلایا گیا تھا جس کے بعد 02 اکتوبر  سے 31 اکتوبر 2023 تک عمل آوری کا مرحلہ تھا۔

سال2023 کی خصوصی مہم میں  سبھی محکموں اور وزارت کے تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کو صدفیصد حدتک اپنانے کا تصور کیا گیا تھا۔  خصوصی مہم کا مقصد سرکاری دفاتر  میں  مجموعی طورپر  صفائی ستھرائی میں بہتری لانا اور سرکاری دفاتر  میں عام لوگوں  کے عوامی تجربے کو صحیح اندازکا بنانا تھا۔ اسی لئے منسلک اور ذیلی دفاتر کے ساتھ ساتھ خدمات کی ڈیلیوری کے لئے ذمہ دار فیلڈ اور آوٹ اسٹیشن دفتروں  سے صفائی ستھرائی بنائے رکھنے کی تلقین کی گئی تھی کیونکہ ان مقامات پر عام لوگوں کا آناجانا لگا رہتا ہے۔  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کی  خصوصی صفائی مہم  کی منظرکشی حسب ذیل ہے:-

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-19182235VHM7.png

مہم کے دوران ایم پی کے حوالہ جات  کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کی گئی (موصول  شدہ 55 میں سے27 نمٹائے گئے)، ریاستی  سرکاروں سے کوئی حوالہ نہیں تھا، اسی طرح سے 28 موصول ہوئے  بین وزارتی حوالہ جات  سے 20  نمٹائے گئے، 27 موصول شدہ پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے21 نمٹائے گئے،اسی طرح سے  1063 موصول شدہ وزارت اعظم کے دفتر کے حوالہ جات میں سے 1044 کو نمٹایا گیا ، عوامی شکایات کے زمرے میں 30,680 شکایات میں سے 30391  کا نمٹارہ کیا گیا۔ اسی طرح سے 3587 موصول شدہ پی جی اپیلوں میں سے 3289 کو نمٹایا گیا ۔

مذکورہ پیمانوں کے علاوہ سرکاری دفاتر کی مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ  دفاتر میں کام کرنے کے مقامات پر جگہ بڑھانے اور اس طرح کے دیگر اقدام کے ساتھ ورک کلچر کو بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ صفائی ستھرائی کے تحت متعلقہ وزارت کے دفاتر میں 40 پروگرام منعقد کیے گئے ۔  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے 18,759 فائلوں کا جائزہ لے کر ان میں سے 11,938 فائلوں کو ٹھکانے لگایا۔اس طرح کے اقدام سے13,370 مربع فٹ کی جگہ خالی ہو گئی  اور ایسا کرنے سے  10 لاکھ 18 ہزار 174 روپئے کا مالیہ بھی کمایا گیا۔

******

ش ح ۔ ش ا ر   ۔  م  ص

 (U: 165)


(Release ID: 2056798) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi