مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ ڈاک نے سوَچھتا ہی سیوا 2024 کا آغاز کیا: ’’سوابھاؤ سوَچھتا، سنسکار سوَچھتا‘‘ کے موضوع کے ساتھ صفائی ستھرائی کو ایک فطری عادت کے طور پر فروغ دینے کی کوشش

Posted On: 19 SEP 2024 6:40PM by PIB Delhi

بھارتی ڈاک 17 ستمبر سے یکم اکتوبر تک سوَچھ بھارت مشن کی دسویں سالگرہ منانے کی غرض سے ملک گیر مہم میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کر رہا ہے، بعد ازاں 2 اکتوبر 2024 کو سوَچھ بھارت دیوس (ایس بی ڈی) منایا جائے گا۔ اس سال کا موضوع ہے ’’سوابھاؤ سوَچھتا، سنسکار سوَچھتا‘‘، جس کا مقصد تمام شہریوں میں صفائی ستھرائی کو ایک بنیادی سماجی قدر اور ایک فطری عادت کے طور پر شامل کرنا ہے۔

مہم کے ’’مکمل معاشرے‘‘ کے جذبے میں، بھارتی ڈاک مقامی برادریوں کے ساتھ رابطہ قائم کرکے عوامی شراکت داری اور ذمہ داری کو فروغ دے رہی ہے۔ فیلڈ دفاتر کے ساتھ ایک تفصیلی منصوبہ ساجھا کیا گیا ہے، جس میں عوامی رابطہ کاری کے توسط سے زمینی سطح کی سرگرمی اور سوَچھتا جن بھاگیداری کے فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔

اس میں شامل چند کلیدی سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں:

  1. واکاتھنس، سائیکلوتھنس، پربھارت فیرس، انسانی چینوں کے ذریعہ بیداری سے متعلق پہل قدمیاں
  2. عملے اور مقامی سول حکام کے تعاون سے دفتر کے احاطے میں صفائی کی مہم۔
  3. #ایک پیڑ ماں کے نام اور سوَچھتا کا عزم، کے بینر تلے شجرکاری سے متعلق مہمات
  4. صفائی ستھرائی کارکنان کو اعزاز سے نوازنے اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے شناخت شدہ صفائی  ستھرائی کی ہدف اکائیاں(سی ٹی یو) کو تبدیل کرنے اور صفائی متر تحفظ شیوروں کے انعقاد پر خصوصی توجہ۔

یہ مہم صفائی ستھرائی ، حفظان صحت، اور ماحولیاتی پائیداری کے تئیں بھارت کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے، اور ایک صاف ستھرا، صحت مند ملک بنانے میں شہریوں کی فعال شرکت کو یقینی بناتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RRHW.jpg

دیہرا ڈویژن، ہماچل پردیش میں 17 ستمبر 2024 کو سوَچھتا کا عہد کیا گیا

 

Image

چیف پوسٹ ماسٹر جنرل حلقہ دہلی کے ذریعہ #پلانٹ 4 مدر اور # ایک پیڑ ماں کے نام کے بینر تلے شجرکاری

 

Image

پی ٹی سی میسور میں سوَچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے تحت شجرکاری سے متعلق سرگرمی

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:170



(Release ID: 2056790) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi