اسٹیل کی وزارت
درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن (این سی ایس سی)دہلی کے رکن سری وڈی پلی رام چندر، اور این سی ایس سی حیدر آباد کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی سنیل کمار بابو نے آر آئی این ایل کی اعلیٰ انتظامیہ سے بات چیت کی۔
Posted On:
19 SEP 2024 6:19PM by PIB Delhi
درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن (این سی ایس سی)دہلی کے رکن سری وڈی پلی رام چندر، اور این سی ایس سی حیدر آباد کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی سنیل کمار بابو نے وشاکھا پٹنم کےناگرجن۔ سینٹر فار ایچ آر ڈی کے اسٹیل پلانٹ میں آر آئی این ایل کی اعلیٰ انتظامیہ سے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔
وشاکھاپٹنم میں سری وڈی پلی رام چندرکی آمد پر انہیں سی آئی ایس ایف کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔
درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن (این سی ایس سی)دہلی کے رکن سری وڈی پلی رام چندر نے این سی ایس سی حیدر آباد کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی سنیل کمار بابوکے ہمراہ اکّوہاؤس احاطے میں جاری سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے تحت آر آئی این ایل نے پودے لگائے۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر(عملہ)ڈاکٹر ایس سی پانڈے، ڈائریکٹر (کمرشل)سری جی وی این پرساد، سی جی ایم، آر آئی این ایل کے سینئر افسران،درج فہرست ذاتوں کےرابطہ افسر اور ڈی جی ایم سری این سندرم، درج فہرست قبائل کے رابطہ افسر سری جے بابو نائک آر آئی این ایل نے شرکت کی۔
آر آئی این ایل کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کے دوران این سی ایس سی کے رکن سری وڈی پلی رام چندر نے آر آئی این ایل انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور آر آئی این ایل کے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ملازمین کی بہتر دیکھ بھال کرنے کا مشورہ دیا۔
بعد میں اپنے پلانٹ کے دورے کے حصے کے طور پرسری وڈ پلی رام چندرنے ڈاکٹر جی سنیل کمار بابو کے ہمراے، ای ڈی (ورکس) عمارت کے ماڈل روم کا دورہ کیا جہاں انہیں وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں اسٹیل بنانے کے عمل کے بارے میں بتایا گیا اور انہوں نے بلاسٹ فرنس-2،کوک اوون بیٹری 5 اور وائر راڈ مل-2 کا معائنہ کیا اورآر آئی این ایل میں صفائی اور جدید ٹیکنالوجی پر خوشی کا اظہار کیا۔
این سی ایس سی کے رکن اوراین سی ایس سی کے ڈائریکٹرکے ساتھ وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کے ایس سی اور ایس ٹی ملازمین کی فلاحی تنظیم کے عہدیداروں نے الگ الگ ملاقات کی۔
************
ش ح۔ض ر۔ ول
U:164
(Release ID: 2056783)
Visitor Counter : 30