امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
حکومت ہند کے خوراک اورعوامی نظام تقسیم کے محکمے نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ 2024 مہم کومنا یا
Posted On:
19 SEP 2024 4:57PM by PIB Delhi
صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ نیوبین جینتی بھائی بامبھنیا نے ایف ایس ڈی ، بھاو نگر ، گجرات کے اپنے دورے کے دوران فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے افسران اور ملازمین کو سوچھتا کا حلف دلایا اور صفائی کی اہمیت سے متعلق سبھی سے خطاب کیا ۔ انہوں نے 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت ایک درخت بھی لگایا ، جس میں ایف سی آئی کے سینئر افسران اور دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔
دریں اثنا، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم، اور اس کے پی ایس یو ایس اور ماتحت/منسلک دفاتر نے ملک بھر میں متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
محکمہ نے 'سوبھاو سوچھتا، سنسکار سوچھتا' کے عنوان پر اپنے ملازمین کے لیےسلوگن لکھنے کا مقابلہ منعقد کیا۔
محکمہ نے ایک ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جس میں صفائی متر کو بتایا گیا کہ ان کی بہبود، صحت اور سماجی تحفظاایس ایچ ایس ۔2024 کے تین ستونوں میں سے ایک ہے۔ انہیں مہم کے دوران محکمہ کی طرف سے ان کے لیے منصوبہ بندی کی گئی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہیں حکومت ہند کی سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔
سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن اور ان کے علاقائی دفاتر نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت لکشمی نگر، دہلی، نزد دانیلیمڈا سوسائٹی، شاہلام، جے پور، احمد آباد اور بھوپال میں شجرکاری مہم چلائی۔
سی ڈبلیو سی چندی گڑھ کے علاقائی دفتر کی جانب سے ایک میراتھن کا بھی اہتمام کیا گیا۔سی ڈبلیو سی ہیڈ کوارٹر نے نظام الدین ریلوے اسٹیشن اور کیہل گاوں بس اسٹاپ کے نزدیک ایک روڈ شو کا بھی اہتمام کیا گیاتاکہ عام لوگوں کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے اور انہیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جاسکے۔
آئی جی ایم آر آئی، ہاپوڑ نے جاری شارٹ ٹرم ٹریننگ پروگرام کے ٹرینیز کے ساتھ "سوچھتا سمواد" کا انعقادکیا۔ اس اجلاس میں زبردست شرکت ہوئی ، کیونکہ تربیت یافتہ افراد صفائی، حفظان صحت، اور صاف ستھرا ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنے کردار کے بارے میں بات چیت میں فعال طور پر مصروف ہوئے ۔
نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ، کانپور نے راجکیہ سوچکار آشرم پدھیادتی ودھیالہ کے طلباء اور ملازمین میں صفائی کٹ اور پی پی ای کٹ تقسیم کی۔
شوگر اینڈ ویجیٹیبل آئل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے صفائی ملازمین کے درمیان صفائی ستھرائی کا سامان تقسیم کیا گیا اور صفائی کے حوالے سے ایک مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے )نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے تحت صفائی سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور افسران کو حساس بنانے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
************
ش ح۔ ش آ ۔
U-NO.153
(Release ID: 2056776)
Visitor Counter : 22