شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اعلی آمدنیوالےگروپوں اور وی آئی پی علاقوں کے رہائشیوںکی طرف سے سروے پر عدم جواب  کے مسئلے پرغور خوض کے لئے ایک اجلاس  20ستمبر 2024 کونئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا

Posted On: 19 SEP 2024 2:07PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت  (ایم او ایس پی آئی ) نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او ) حکومت ہند، ملک گیر نمونہ سروے کے ذریعہ قیمتی سماجی اور اقتصادی ڈیٹا جمع کرنے میں  سب سے آگے ہے۔ تاہم این ایس ایس او کو عدم تعاون اور سروے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار سے متعلق بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے۔  خاص طور پر اعلی آمدنی والے گروپس ،متمدن کمیونیٹیز ،اور ہائی رائز ہاؤسنگ سوسائٹیز  کی طرف سے ۔ آبادی کے اس مخصوص طبقے میں عدم ردعمل کو سمجھنا اور اس کا ازالہ کرنا نمائندہ ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے اہم  ہے جو سماجی رجحانات اور ضروریات کی درست عکاسی کرتا ہے۔

ان خدشات کو دور کرنے کے لیے، این ایس ایس او   20 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے لی میریڈیئن میں غور وخوض کے لئے ایک اجلاس منعقد کر رہا ہے، جس کا مقصد غیر جوابی مسائل کو سمجھنا اور ان سے نمٹنا ہے۔ یہ سیشن اسٹیک ہولڈرز کو جمع کرے گا جن میں پالیسی ساز، شہری اقتصادیات، سروے ایجنسیاں، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ریگولیٹری ادارے اور سروس ایجنسیاں، ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز(آر ڈبلیو ایز )  اور وی آئی پی علاقوں کے نمائندے شامل ہونگے۔ اس سیشن میں 25 سے زائد تنظیموں/ہاؤسنگ سوسائٹیز کے تقریباً 130 شرکاء شرکت کریں گے۔ مزید برآں، ملک کے مختلف حصوں بالخصوص میٹرو سے 50 سے زیادہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نمائندے این ایس ایس اوکے متعلقہ علاقائی دفاتر کے ذریعے عملی طور پر جڑیں گے۔

برین اسٹارمنگ سیشن غیر جوابی رجحانات، ڈیٹا کے معیار پر ان کے اثرات، اور زیادہ آمدنی والے گروپوں میں سروے کی شرکت کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی اور موافقت پذیر حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔ یہ پروگرام بین الاقوامی بہترین طریقوں کو بھی اجاگر کرے گا اور ڈیٹا اکٹھا کرنے میں سہولت فراہم کرنے میں ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (آر ڈبلیو ایز)کے کردار کی جانچ کرے گا۔ حصہ داری کو بہتر بنانے اور مزید نمائندہ ڈیٹاجمع کرنے کو یقینی بنانے کے لیے جدید حل تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

پروگرام کا آغاز اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ کے افتتاحی خطاب سے ہوگا۔ اس کے بعد، جناب  آنند کمار، چیرمین، آر ای آر اے ، دہلی اور جناب شیو داس مینا، چیرمین، آر ای آر اے ، تمل ناڈو خصوصی خطاب کے ساتھ اجلاس  میں شرکت کریں گے۔ نامور اداروں، ریاستی حکومت اور نجی شعبے کی سروے ایجنسیوں، بین الاقوامی تنظیموں اور بلڈر ایسوسی ایشنز وغیرہ کے ماہرین عدم ردعمل کو کم کرنے کے لیے ممکنہ حکمت عملیوں کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کریں گے۔ آر ڈبلیو اے کی طرف سے خیالات کا اشتراک کرنے اور کھلی بحث کے لیے ایک سیشن بھی مقرر کیا گیا ہے جو گہرائی سے بات چیت میں معاون ثابت ہوگا۔

اس اقدام کے ذریعے، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کا مقصد تعاون کو فروغ دینا، اعتماد کی بحالی اور ڈیٹا کی درستگی اور جامعیت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ سیشن این ایس ایس اوز کے ڈیٹا پرائیویسی کے طریقوں اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لیے سروے میں حصہ داری کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیتا ہے۔ اعلی آمدنی والے گروپوں اور وی آئی پی کمیونٹیز کے ساتھ براہ راست مصرف ہو کر ، ایم او ایس پی آئی رسپانس کی شرح کو بڑھانے اور سروے کی ساکھ کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

************

ش ح۔ ش آ ۔

U-NO.138

 



(Release ID: 2056708) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil