وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ ماہی پروری نے ‘سوبھاو سوچھتا- سنسکار سوچھتا کے ساتھ سوچھتا عہد’ کے تھیم کے ساتھ ‘سوچھتا ہی سیوا’ کا آغاز کیا

Posted On: 19 SEP 2024 2:51PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری، ڈیری اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے محکمہ ماہی پروری کے سکریٹری ڈاکٹر ابیلکش لکھی اوردیگر سینئر افسران اور عملے کی موجودگی میں صفائی کا عہد لیا۔ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت، ماہی پروری کے محکمے نے ‘سوبھاو سوچھتا - سنسکار سوچھتا تھیم اور سوچھتا کے عہد کے ساتھ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم کا آغاز کیا ہے۔

ماہی پروری کے محکمے نے صفائی ستھرائی کے تئیں عزم کے احساس کو فروغ دینے کے لیے کرشی بھون کے احاطے میں 17.09.2024 کو سوچھتا عہد کے ساتھ 'سوبھو سوچھتا- سنسکار سوچھتا' کے تھیم کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا کا آغاز کیا ہے۔

 

A group of people standing outsideDescription automatically generated

یہ مہم 2014 میں شروع کئےگئے سوچھ بھارت مشن کے پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصدملک میں صفائی کے تئیں رویے میں تبدیلی لانا ہے۔

A group of people outside a buildingDescription automatically generated

محکمہ 18 ستمبر 2024 سے سوچھتا کی مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں سوچھتا پکھواڑہ کے دوران دفتر کے احاطے، قریبی مقامی علاقوں کا بڑے پیمانے پر شرمدان، ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ کے تحت شجر کاری اورمختلف مقابلہ جاتی پروگراموں کا انعقاد وغیرہ شامل ہیں۔ محکمہ سوچھ بھارت مشن کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

 

********

ش ح۔ م ع ن۔ف ر

 (U: 143)



(Release ID: 2056633) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil