عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ عملہ اور تربیت نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کا آغاز کیا

Posted On: 19 SEP 2024 2:19PM by PIB Delhi

عملہ اور تربیت کا محکمہ اپنے منسلک/ ماتحت دفاتر کے ساتھ 17 ستمبر سے 1 اکتوبر 2024 تک ‘سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم’ کے دوران ‘سوبھاو سوچھتا- سنسکار سوچھتا’ کے تھیم کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔ اس مہم کا اختتام 2 اکتوبر 2024 کو سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر ہوگا۔

یہ محکمہ صفائی کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا جن میں سوچھتا کاعہد، زبردست صفائی مہم، ایک پیڑماں کےنام مہم، شرمدان سرگرمیاں، پینٹنگ،سلوگن رائٹنگ جیسے مقابلےوغیرہ شامل ہیں، جس میں صفائی ستھرائی کو ایک اہم مقام بنایا جائے گااورعوامی شرکت  اوراجتماعی شمولیت پر زور دیا جائے گا ۔

ڈی او پی ٹی کے سکریٹری نے 13 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے سنٹرل رج ایریا میں محکمہ کے افسران کے ساتھ خصوصی مہم ‘ایک پیڑ ما کے نام کا آغاز کیا۔ ڈی او پی ٹی کے سکریٹری نے 17 ستمبر 2024 کو محکمہ کے تمام سینئر اور دیگر افسران کو ‘سوچھتا’ کاحلف بھی دلایا۔

شناخت شدہ صفائی ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو) کو تبدیل کرنے کے لیے شرم دان سرگرمیوں کے انعقاد پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سی ٹی یوز وہ علاقے ہیں جو اکثر باقاعدگی سے عمل آوری اور دیکھ بھال میں نظر انداز کیے جاتے ہیں ،جن سے ماحولیات، صحت اور حفظان صحت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

********

ش ح۔ م ع ن۔ف ر

 (U: 137)


(Release ID: 2056616) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil