بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعت  کی وزارت (ایم ایچ آئی) کی ’سوچھتا ہی سیوا 2024 ‘مہم اور #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام مہم اور #پلانٹ4مدر کے تحت شجر کاری مہم میں شرکت

Posted On: 18 SEP 2024 5:19PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) اپنے  مرکزی پبلک سیکٹر کائیوں (سی پی ایس ای)/خودمختاری اداروں (اے بی ) کے ساتھ مل کر ’سوابھو سوچھتا – سنسکار سوچھتا‘ کے تھیم کے ساتھ ’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد صفائی کے لیے بڑے پیمانے پر وکالت کرنا اور شہریوں کی شرکت کو سہولت فراہم کرنا ہے، گندے اور سخت کوڑے کے دھبوں (بلیک سپاٹ) کو صاف کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، صفائی کارکنوں کی شراکت کو تسلیم کرنا، گزشتہ دہائی کے دوران کامیابیوں کا جشن منانا، اور یہ بھی کہ 'سمپورن سوچھتا' کے لیے ملک کے عزم کا اعادہ کریں۔

17 ستمبر 2024 کو مہم کے آغاز کے دن، سکریٹری، ایم ایچ آئی ، جناب کامران رضوی نے ایم ایچ آئی کے عہدیداروں کے ساتھ، ایک سوچھ بھارت کے لیے صفائی اور پائیداری کا عہد کرتے ہوئے قوم کے تئیں اپنے فرض کو نبھانے کا حلف لیا۔ ایم ایچ آئی کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام سی پی ایس ای اور اے بی نے 'سوچھتا ہی سیوا 2024' کے تحت 'سوچھتا عہد' کا انتظام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-181721038IMG.png

ایم ایچ آئی  میں 'سوچھتا ہی سیوا' 2024 کے تحت 'سوچھتا حلف برداری'

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002550M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MUZ0.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044KXE.jpg

ایم ایچ آئی  کے تحت مختلف سی پی ایس ای میں 'سوچھتا ہی سیوا' 2024 کے تحت سوچھتا کی حلف برداری

 

درخت لگانے کی مہم #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام مہم اور #پلانٹ4مدر کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کیا تھا۔ اس مہم کا مقصد زمین کے انحطاط کو روکنا اور اس کا  احیا ، خشک سالی کے خلاف مزاحمت پیدا کرنا اور صحرا کو روکنا ہے۔ ستمبر 2024 تک 80 کروڑ درخت اور مارچ 2025 تک 140 کروڑ درخت لگانے کا ہدف معاشرے کے تمام شراکت داروں کو شامل کرنا ہے۔

وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں اس مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کی طرف سے شجرکاری مہم جاری ہے۔ وزیر مملکت (بھاری صنعت اور اسٹیل)،جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما اورجناب کامران رضوی، سکریٹری، ایم ایچ آئی اور جناب حنیف قریشی، ایڈیشنل سکریٹری ، ایم ایچ آئی   نے آغاز کے دن انڈسٹری بھون میں درخت لگائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006GRZC.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00547MB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0083LS0.jpg

وزیر مملکت (بھاری صنعت اور اسٹیل)،جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما اورجناب کامران رضوی، سکریٹری، ایم ایچ آئی اور جناب حنیف قریشی، ایڈیشنل سکریٹری ، ایم ایچ آئی  کی طرف سے شجر کاری مہم انڈسٹری بھون کے احاطے میں منعقد ہوئی ۔

مزید برآں، MHI کے تحت CPSEs اور ABs میں خصوصی مہم کے طور پر درخت لگانے کی مہم بھی جاری ہے۔ اب تک اکانوے ہزار سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ یہ مہم 31 مارچ 2025 تک جاری رہے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009OIX5.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010SFJY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0112KWB.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012RSLA.jpg

ایم ایچ آئی کے تحت سی پی ایس ای کی مختلف اکائیوں میں ’سوچھتا ہی سیوا 2024 ‘کے تحت شجرکاری مہم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

99

 


(Release ID: 2056385) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi