جل شکتی وزارت
سوچھتا کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے گا
Posted On:
18 SEP 2024 4:13PM by PIB Delhi
وزارت جل شکتی کےمحکمے برائے پینے کا پانی اور صفائی و ستھرائی (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے سوچھتا کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے 16 ستمبر 2024 سے خصوصی مہم 4.0 کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) کے رہنما خطوط کے مطابق 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک مہم میں حصہ لے گا۔
ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران اپنے انتظامی کنٹرول اور فیلڈ آفس میں زیر التواء معاملوں کو نمٹانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لیا تھا۔ خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے کے دوران، وی آئی پی ریفرنس، آئی ایم سی ریفرنس ، ریاستی حکومت کے ریفرنس ، پی ایم او ریفرنس، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں جیسے مختلف زمروں میں زیر التوا معاملوں کو مؤثر طریقے سے نمٹا یا گیا اور شناخت شدہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ خصوصی مہم کے نتیجے میں 651 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی تھی اور4,04,000 روپے (چار لاکھ چار ہزار روپے) کی آمدنی ہوئی تھی۔ مہم کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں کو باقاعدگی سے ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ بنائے گئے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس مہم کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا بھی شامل رہا۔
خصوصی مہم 3.0 کے تحت کی جانے والی کوششیں پورے سال مہم کے بعدبھی جاری رہیں اور فائلوں اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے حوالے سے کامیابیوں کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
- یکم نومبر 2023 سے 31 جولائی 2024 کی مدت کے دوران کل 21 وی آئی پی ریفرنس کو نمٹا دیا گیا تھا اور ریاستی حکومت کے 14 ریفرنس کو بھی نمٹا یا گیا ہے۔
- یکم نومبر 2023 سے 31 اگست 2024 کے دوران، 11934 میں سے 11587 عوامی شکایات کو نمٹا یا گیا، اوسطاً 6 دن کے نمٹانے کے وقت کے ساتھ ساتھ 92 عوامی شکایات کی اپیلیں بھی نمٹائی گئیں۔
- ریکارڈ مینجمنٹ کے کام کے تحت، 182 فائلوں میں سے 144 فزیکل فائلوں کونمٹایا گیا ہے جو کہ جائزہ کے لیے رکھی گئی تھیں۔ 19 ای فائل بھی بند کر دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
97
(Release ID: 2056381)
Visitor Counter : 30