صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ صحت تحقیق کے ذریعے "سووچھتا ہی سیوا" مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک چلائی جا رہی ہے

Posted On: 18 SEP 2024 5:28PM by PIB Delhi

محکمہ صحت تحقیق سووچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم، 2024 کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ 17 ستمبر 2024 سے 2 اکتوبر 2024 تک منائی  جائے گی۔ ایس ایچ  ایس 2024 کا  موضوع ، "سوبھاؤ سووچھتا، سنسکار سوچھتا" ہے ،  جو کہ تمام شہریوں  کی  اجتماعی ذمہ داری اور فعال حصہ داری پر مشتمل ہے۔  اس مہم میں، محکمہ اور اس کا خودمختار ادارہ  آئی سی ایم آر ملک بھر میں اس کے 27 ادارے  پندرہ  روزہ   مہم کے دوران ہر شہری، کمیونٹی اور تنظیم کی وسیع شمولیت اور شرکت کو یقینی بنانے  کے لئے  مل کر ایک ساتھ کام کریں گے ۔ اس مہم کے تین اہم ستون ہیں-

  • صفائی کے ہدف کی اکائیاں (سی ٹی یوز) - شرمدان کی سرگرمیاں: مخصوص ہدف یونٹس کی وقتی تبدیلی اور مجموعی طور پر صفائی پر توجہ ۔
  • سووچھتا میں جن بھاگیداری —  عوامی شرکت، بیداری اور حمایت : مختلف شراکتی سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں کو صفائی کی کوششوں میں شامل کرنا۔
  • صفائی مترسرکشا شیورز: صفائی کے کارکنوں کے لیے احتیاطی صحت کی جانچ اور سماجی تحفظ کی کوریج فراہم کرنا۔

ایس ایچ ایس 2024 کے سلسلے میں، 17 ستمبر 2024 کو سکریٹری، ڈی ایچ آر اور ڈی جی، آئی سی ایم آر کی طرف سے محکمہ صحت تحقیق اور 27 آئی سی ایم آر اداروں کے 1200 سے زیادہ افسران اور عملے کو 'سووچھتا عہد' دلایا گیا۔  اس مہم کے دوران    ڈی ایچ آر  مندرجہ ذیل سرگرمیوں  کی تجویز  پیش کرتا ہے۔

  • ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت شجرکاری مہم
  • آئی سی ایم آر اداروں میں سووچھتا  مہم پر تربیتی ورکشاپس
  • نشان زد سی ٹی یوز  میں شرمدان کی سرگرمی
  • صفائی متروں  / صفائی کے کارکنوں کا احتیاطی صحت چیک اپ
  • صفائی کے  تئیں  بیدرای کے لیے وا کاتھون
  • آئی سی  ایم آر  کے ذریعہ صفائی کی بیداری کے لئے اسکولوں اور کالجوں میں لیکچر

مہم کا اختتام سووچھ بھارت دیوس کے جشن کے ساتھ کیا جائے گا، جس میں  2 اکتوبر 2024  کو صفائی متروں / صفائی ستھرائی کے کارکنوں کی عزت افزائی  کی جائے گی۔

************

U.No:102

ش ح۔م ش۔ق ر



(Release ID: 2056239) Visitor Counter : 17


Read this release in: Tamil , English , Hindi