ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے گی
Posted On:
17 SEP 2024 7:10PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک ایک خصوصی مہم 4.0 کا اعلان کیا ہے۔ وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک/ ماتحت دفاتر/ خود مختار اداروں وغیرہ کے علاوہ خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی جائے یا عوامی انٹرفیس کی سہولت ہو تاکہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم کیا جا سکے۔
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت خصوصی مہم 4.0 کے لیے پوری طرح تیار ہے جس میں 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کا مرحلہ اور 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل درآمد کا مرحلہ شامل ہے۔
نومبر 2023 سے اگست 2024 کے دوران وزارت اور اس کے اداروں کی طرف سے حاصل کی گئی حصولیابیوں کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:-
- 10,765 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
- 18,903 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی۔
- 21,58,918 روپے بے کار اشیا کو ٹھکانے لگاکر کمائے گئے۔
- 4883 فائلوں کا خاتمہ ۔
- 130 صفائی مہمات۔
خصوصی مہم 4.0 کے بارے میں وزارت کے ماتحت ڈویژنوں، تنظیموں اور دفاتر کو حساس بنانے اور نفاذ کے مرحلے کے دوران حاصل کیے جانے والے اہداف کی نشاندہی کرنے کے لیے، 13.9.2024 کو ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت میں خصوصی سکریٹری کی صدارت میں تیاری سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ نوڈل افسران سے درخواست کی گئی کہ وہ تیاری کے مرحلے کے دوران گیارہ پیمانوں پر اہداف کی نشاندہی کریں جن میں صفائی کی جگہوں کی نشاندہی، جگہ کا انتظام اور خوبصورتی، اسکریپ/بے کار اشیاء کو ٹھکانے لگانا، ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، پی ایم اوحوالہ جات سمیت عوامی شکایات اور اس کی اپیلیں، آسان بنانے اور ریکارڈ کے انتظام کے لیے قواعد/ طریقہ کار شامل ہیں، جیسا کہ پہلے کی مہموں میں کیا گیا تھا۔
وزارت، ڈویژنوں، ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں وغیرہ کے سلسلے میں 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل درآمد کے مرحلے کے دوران حاصل کی جانے والی خصوصی مہم 4.0 کے 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کے مرحلے کے دوران اہداف کی شناخت کے لیے مخلصانہ اور وقف کوششوں کے لیے پرعزم ہے۔
************
ش ح ۔ ش ب ۔ ع ر
U. No. 54
(Release ID: 2055945)
Visitor Counter : 24