بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے اولمپک تمغے جیتنے والی منو بھاکر کو اپنے نئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا


"ملاح کی بیٹی کی وطن واپسی کے استقبال کے طور پر ایم ایس منو بھاکر کو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے": شری سربانند سونووال

بحری شعبے  سے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو وکست بھارت کے لیے ان کی اہم شراکت کے صلے میں اعزاز سے نوازا گیا

شری سربانند سونووال نے ’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ پروگرام میں حصہ لیا، ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کی قومی خدمت اسکیم مہم کے تحت درخت لگائے

Posted On: 17 SEP 2024 6:04PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اعلان کیا کہ نشانے بازی میں ڈبل اولمپک تمغہ جیتنے والے منو بھاکر کو آج بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ نشانے بازی میں ماہر بھاکر، جس نے پیرس میں منعقدہ حالیہ سمر اولمپکس میں نشانے بازی  میں تمغے جیتے، ایک میرین انجینئر کی بیٹی ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012K9I.jpg

دستخط کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہاکہ یہ ہر بھارتی کے ساتھ ساتھ بھارت کے بحری شعبے کے ہر رکن کے لیے بڑے فخر کا لمحہ ہے کہ منو بھاکر، ایک ملاح کی قابل فخر بیٹی ہے، جو اب بھارت کے بحری شعبے کی چمپئن بننے جا رہی ہے کیونکہ آج انہیں وزارت کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر باضابطہ طور پر دستخط کیا گیا ہے۔ بھاکر اولمپکس میں دو انفرادی تمغے جیت کر ملک کی واحد کھلاڑی بن گئی ، جو ہر بھارتی کے لیے باعث فخر ہے۔ ایک کامیاب کھلاڑی کے طور پر ان کی حصولیابی اس حقیقت سے جنم لیتی ہے کہ ان کی پرورش ایسے ماحول  میں ہوئی جو بحری شعبے کے  اقدار، وقت کی پابندی، نظم و ضبط، استقامت اور عاجزی پر مبنی تھی۔ ہم بھارت کے لوگوں تک، خاص طور پر نوجوانوں تک ان کی کہانی پہنچنا چاہتے ہیں، تاکہ انہیں بحری  شعبے کی امید افزازندگی سے واقف کرایا جا سکے اور  انہیں یہ بتایا جاسکے کہ وہ کس طرح ہمارے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے 2047 تک بھارت کو آتم نربھر بنانے کے  شاندار وژن میں فعال تعاون دے سکتے ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023U8G.jpg

مرکزی وزیر شری سربانند سونووال نے بھی بحری شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کے اہم کارناموں کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب میں شرکت کی، جس نے قوم کی تعمیر میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ شری سونووال نے خصوصی طور پر  آئی این ایس وی تارینی  بھارتی عملے کی خواتین کی پہلی کپتان لیفٹیننٹ کمانڈر ورتیکا جوشی ، بھارتی مرکنٹائل میرین کی تاریخ میں پہلی خاتون میرین انجینئر سونالی بنرجی، جے ایم باکسی گروپ، چنئی برانچ  ک جنرل منیجر کیپٹن ٹینا جوئی، پیرس پیرا اولمپکس بیڈمنٹن کے سنگلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی تھلاسیماتھی مروگیسن، پیرس پیرا اولمپکس کے بیڈمنٹن سنگلز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی منیشا رامداس اور انڈین رجسٹرار آف شپنگ کی 1 ایس ٹی ایس میرین کمپوننٹس میں سرویئر روپالی راج جوشی کو قوم کی تعمیر میں ان کے بیش بہا خدمات کے صلے میں اعزاز سے نواز ۔ اس تقریب کا اہتمام چنئی پورٹ اتھارٹی نے کامراجار پورٹ اتھارٹی کے اشتراک سے کیا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M5L9.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، شری سربانند سونووال نے کہاکہ بھارت کی ناری شکتی ہمیشہ سے طاقت کا ایک زبردست وسیلہ  رہی ہے۔ زمانہ قدیم  سے ہم اس بے پناہ طاقت اور رحم دلی کی عبادت اور جشن منا رہے ہیں۔ ناری شکتی جو ایک خوشحال اور متحرک معاشرے کی تعمیر کے لیے کار فرما ہے۔ مجھے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین سے مل کر خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے قوم کی تعمیر کے مقصد کے لیے جو کچھ کیا ہے اس پر مجھے بے حد فخر محسوس ہوا ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والی خواتین نہ صرف لوگوں کے لیے مسکراہٹ لاتی ہیں بلکہ وہ یہ امید بھی دلاتی ہیں کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ بحیثیت انسان ہمیں مادرِ قدرت نے بھرپور طاقت سے نوازا ہے اور یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس عظیم فطری طاقت کو قوم کی تعمیر جیسی مثبت سمت میں کیسے استعمال کرتے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں بھارت 2047 تک ایک آتم نر بھر بھارت بننے کے وژن کو پورا کرنے کی طرف گامزن ہے۔ ہمیں اس وژن کو پورا کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے وہ ہمیں کرنا چاہیے۔ ان شاندار خواتین کی کہانیاں بہت ساری خواتین اور نوجوانوں کو ترغیب دیتی ہیں جو انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اورملک کی تعمیر میں ایک فعال شراکت داری پیش کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جیسے ہی ان کی کہانیاں بار بار سنائی جا رہی ہیں، مودی جی کے وژن کو تقویت دینے کے ہمارے مقصد کو ایک اور مثبت رفتار ملے گا اور ہم  اس وژن کو پورا کرنے کے اور قریب ہوجائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QEIH.jpg

کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے، پیرس پیرا لمپکس میڈل جیتنے والی تھلسیماتھی مروگیسن نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں کہ ہمارا ملک پیرا لمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ریو 2016 میں 4 تمغوں سے لے کر 2020 میں ٹوکیو اولمپکس میں 19 اور اب پیرس پیرا اولمپکس میں اب 29 تمغے حاصل کرنا کھلاڑیوں کے لیے ایک قابل ذکر کارنامہ رہا ہے۔ میں اپنے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ثابت قدمی سے ہماری حوصلہ افزائی کی، جس کی وجہ سے ہمیں اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد ملی۔ ضروری غذائیت سے لے کر تربیت، آلات تک، ہمیں حکومت کی طرف سے شاندار تعاون ملا ہے اور میں ذہنی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے وزیر اعظم سر کی ذاتی شمولیت نے انہیں اور زیادہ حوصلہ مندہونے کی ترغیب دی۔ پی ایم سر نے پیرس پیرا لمپکس کی کامیابی کا جشن بھی تمام کھلاڑیوں کے ساتھ منایا جس سےنہ صرف ہم سب کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ مستقبل کے کھلاڑیوں کو آئندہ کھیل  مقابلوں میں حصہ لینے کے لیےان کی  تربیت سازی بھی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058WNF.jpg

جناب سونووال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کی یاد میں "سواچھتا ہی سیوا 2024" میں بھی حصہ لیا۔ یہ مہم اس وقت چلائی گئی جب سیکڑوں ملازمین نے چنئی پورٹ اسپتال میں صفائی اور پائیداری کا عہد کرنے  میں وزیر موصوف کے ساتھ شامل ہوئے۔ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے حصے کے طور پر ملازمین نے  جانب سے 400 سے زیادہ پودے لگائے گئے۔ 500 سے زیادہ خواتین نے ’’قوم کی ترقی کے لیے ناری شکتی کا استعمال‘‘ پروگرام میں حصہ لیا۔ شرکاء کے متنوع گروپ میں انڈین میری ٹائم یونیورسٹی اے ایم ای ٹی، (آئی ایم یو) یونیورسٹی، اور چنئی پورٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے علاوہ چنئی پورٹ اتھارٹی اور کامراجار پورٹ کے طلباء شامل تھے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0064VOK.jpg

اس تقریب میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری ٹی کے رام چندرن نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر مالنی وی شنکر، وائس چانسلر، انڈین میری ٹائم یونیورسٹی (آئی ایم یو)، سنیل پالیوال، چیئرمین، چنئی پورٹ اتھارٹی اور چیئرمین، کامراجار پورٹ لمیٹڈ؛ ایس وشواناتھن، ڈپٹی چیئرپرسن، چنئی پورٹ اتھارٹی؛ جے پی آئرین کینتھیا، منیجنگ ڈائریکٹر، کامراجار پورٹ لمیٹڈ کے علاوہ وزارت کے دیگر عہدیداروں نے بھی  شرکت کی۔

*************

 

 

 

ش ح ۔ ش ب ۔ ع ر

U. No. 45


(Release ID: 2055931) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi